آسٹریلین مسلمان سرکاری إفطار پارٹی میں شرکت نہیں کریں گے

IQNA

آسٹریلین مسلمان سرکاری إفطار پارٹی میں شرکت نہیں کریں گے

5:06 - March 01, 2024
خبر کا کوڈ: 3515949
ایکنا: مسلم نمایندوں نے اعلان کیا ہے کہ غزہ بم باری میں اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے وہ سرکاری إفطار پارٹیوں میں شرکت نہیں کریں گے۔

ایکنا نیوز- گارڈین کے مطابق، نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریہ، آسٹریلیا میں اسلامی تنظیموں کے اراکین نے ریاستی افطار تقریب کی دعوت کو مسترد کر دیا۔

آسٹریلیا کے اماموں کی قومی کونسل (اے این آئی سی) اور اسلامک کونسل آف وکٹوریہ (آئی سی وی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال کی سرکاری افطار تقریب میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ غزہ جنگ پر ملکی حکومت کے رد عمل سے مسلم کمیونٹیوں کی مایوسی بڑھی ہے۔

 

آئی سی وی کے صدر عادل سلمان نے کہا ہے: "فلسطینیوں کے مصائب کے احترام میں ایسی تقریب کا انعقاد مناسب نہیں ہے۔" انہوں نے مزید کہا: فی الحال غزہ جنگ کے حوالے سے آسٹریلوی لیبر پارٹی کے موقف سے معاشرہ مایوس ہے۔ ہم جس چیز کی توقع کرتے ہیں وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حکومت سے واضح بیان کی ہے۔

 

سلمان نے مزید کہا: "اب وزیر اعظم کے لیے اچھا وقت ہے کہ وہ اس مشورے کو قبول کریں جو ان کی حکومت کو مسلمانوں سے ملی ہے۔"

 

آسٹریلین نیشنل کونسل آف امامز (این آئی سی) کے ترجمان نے گارڈین کو بتایا کہ وہ نیو ساؤتھ ویلز میں مسلم اور عرب کمیونٹیز کی پریشانی پر حکومت کی جانب سے ردعمل نہ دینے پر سخت مایوس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: انیک کو امید ہے کہ حکومت نیو ساؤتھ ویلز کی مسلم کمیونٹیز اور فلسطینی عوام کے مصائب کے ساتھ ہمدردی کے لیے زیادہ پیمائشی انداز اپنائے گی۔

 

سڈنی کے ایک سماجی کارکن اور ماہر تعلیم شیخ وسام شرقاوی نے کہا: اجتماعات کے تمام امام اس تقریب میں شرکت سے انکاری ہیں۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا: میں نے معاشرے میں اس قدر غصہ کبھی نہیں دیکھا جیسا کہ اب ہے۔ معاشرے کی وزیراعظم یا ان کے وزراء سے ملاقات کی خواہش صفر ہے۔

 

حالیہ برسوں میں، رمضان المبارک میں سرکاری افطار کی ضیافتیں عام ہو گئی ہیں، اور اس میں سیاست دان، مسلم کمیونٹی کے رہنما، تمام مذاہب کے بزرگ علما اور اسلامی ممالک کے سفیر شرکت کرتے ہیں۔ وکٹوریہ میں، مقامی حکومت کے وزیر اعظم نے 2015 سے ہر سال اس تقریب کی میزبانی کی ہے۔/

 

4202347

نظرات بینندگان
captcha