امیر ترین بادشاہ اور سحری کی فراہمی+ ویڈیو

IQNA

امیر ترین بادشاہ اور سحری کی فراہمی+ ویڈیو

6:41 - March 19, 2024
خبر کا کوڈ: 3516068
ایکنا: برونائی کے سلطان کی جانب سے سحری کی فراہمی مشرقی ایشیاء کا انوکھا پروگرام شمار ہوتا ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق، سلطنت برونائی کی سلطنت - دارالسلام - کے لوگ اپنے اسلامی رسوم و روایات کے بہت پابند ہیں۔

دنیا کے امیر ترین ممالک میں شمار ہونے والے اس اسلامی ملک میں 2018 سے رمضان المبارک کے پہلے دن کو سرکاری تعطیل قرار دیا جاتا ہے۔

 

دارالسلام میں ایک عجیب رسم یہ ہے کہ اس ملک کے غیر مسلم بھی مسلمانوں کی طرح ماہ رمضان کا استقبال کرتے ہیں اور اس مہینے میں روزہ رکھنے والوں کا بہت احترام کرتے ہیں۔ یہ اس ملک کے لوگوں کے درمیان بہت اچھے سماجی بقائے باہمی کی علامت ہے۔

 

سلطنت میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی عجیب و غریب روایات میں سے ایک دارالحکومت کی عظیم الشان مسجد میں دنیا کے امیر ترین بادشاہ سلطان حسن ابولکیہ کی موجودگی ہے جو خود اپنے وزراء کے  ساتھ نمازیوں کے لیے سحری کا کھانا تیار کرنے میں شریک ہوتے ہیں۔

 

برونائی کے 66% لوگ مالائی نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور مالائی زبان بولتے ہیں۔ باقی لوگ بھی زیادہ تر چینی ہیں۔ اس ملک میں لوگوں کی اکثریت مسلمان اور سنی ہے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ
 

 

4206086

ٹیگس: رمضان ، سحری ، بادشاہ
نظرات بینندگان
captcha