غزہ میں جنگ بندی کے لئے حماس کی شرط

IQNA

غزہ میں جنگ بندی کے لئے حماس کی شرط

8:01 - June 24, 2024
خبر کا کوڈ: 3516627
ایکنا: حماس رہنما نے کہا ہے کہ قطعی جنگ بندی کے علاوہ کوئی اور شرط قبول نہ ہوگی۔

ایکنانیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق حماس تحریک کے رہنماوں میں سے ایک سامی ابو زہری نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے اور کہا کہ ان ہلاکتوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جاری رہنے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں شہریوں کے قتل عام کا یہ سلسلہ خطے کی آگ میں جلنے کا باعث بن سکتا ہے۔

حماس کے اس سینئر رکن نے مزید کہا: جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ابھی بھی جاری ہے۔/

 

4222787

ٹیگس: حماس ، جنگ بندی ، شرط
نظرات بینندگان
captcha