مصری حجاج کی وفات پر جواب طلبی

IQNA

مصری حجاج کی وفات پر جواب طلبی

17:42 - June 24, 2024
خبر کا کوڈ: 3516632
ایکنا: مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب میں حج کے دوران مصری حجاج کے انتقال پر جواب طلب کرلیا.

ایکنا نیوز- سی این این عربی کے مطابق، مصری پارلیمنٹ کے رکن مصطفیٰ بیکری نے حکومت سے کہا کہ وہ حج 2024 کے دوران مصری عازمین کی ہلاکت کی وجوہات اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی وضاحت کرے۔

بکری نے X سوشل نیٹ ورک پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی اور وزرائے خارجہ، امیگریشن اور سیاحت کو لکھے گئے ایک ہنگامی خط میں انہوں نے اس دوران مصری زائرین کی ہلاکت اور لاپتہ ہونے کی وجوہات کی وضاحت کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کو آگاہ کرے اور عوام کو بتائے کہ وہ ایسے واقعات کو ہونے سے روکنے کے لیے کیا اقدامات کریں گے۔

واضح رہے کہ مصری ایوان صدر نے اعلان کیا تھا کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب میں مصری عازمین حج کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک بحرانی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

ایک عرب سفارت کار نے کہا ہے کہ اس سال حج کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد شدید گرمی کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے جن میں 600 سے زائد مصری شہری ہیں۔
 

4222721

نظرات بینندگان
captcha