زیارت عاشورہ کے 5 اہم خطوط

IQNA

زیارت عاشورہ کے 5 اہم خطوط

13:48 - July 10, 2024
خبر کا کوڈ: 3516717
ایکنا: عاشورہ کی زیارت کے موضوعات کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس زیارت کے پانچ اہم شعبوں میں سلام، مصیبت کی شدت، امام حسین علیہ السلام کے دشمنوں سے بیزاری، دعا اور حمد شامل ہیں۔

ایکنا زیارت عاشورہ کے 5 اہم خطوطماہر سماجیات و مذہبی امور حجت الاسلام علیرضا قبادی محرم کے موقع پر "زیارت امام حسین علیہ السلام" کے موضوع پر نوٹ شائع کررہے ہیں، جس کا تیسرا حصہ مندرجہ ذیل ہے۔
 
زیارت عاشورہ کے متن کا تجزیہ کرنے اور اس زیارت میں حد بندی کے تعین کے لیے سب سے پہلے بیان کے شعبوں یا زیارت کے متن کے مرکزی موضوعات کا تعین کرنا ضروری ہے۔ عاشورہ کی زیارت کے موضوعات کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس زیارت کے پانچ اہم خطوط درج ذیل ہیں:
 
سلام:
 
زیارت عاشورہ کا آغاز اور اس کے ستونوں کا اہم حصہ سلام ہے اور اس دائرے میں اظہارِ عقیدت، اظہارِ محبت، اظہارِ وفاداری اور عہد و پیمان اور ہر قسم کی ہم آہنگی رکھی جاتی ہے۔
 
مصیبت کی عظمت:
 
ہم پر اور اہل زمین اور آسمان والوں پر ابو عبداللہ (ع) کی مصیبت کی عظمت کا اقرار کرنا اس زیارت کی خصوصیت میں سے ہے جسے آپ کو مخاطب کرکے میں پڑھا جاتا ہے۔
 
امام حسین علیہ السلام کے دشمنوں سے بیزاری:
 
یہ بیزاری زیارت کے ستونوں میں سے ایک ہے جس کی اعلیٰ ترین سطح ، لفظ "لعنت" سے ظاہر ہوتی ہے۔ دوری اور حدوں کو برقرار رکھنے اور فکری اور ثقافتی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی یہ شکل مظلوم امام کے دشمنوں کے ساتھ حدوں کی تصویر کشی اور حد بندی کرنے میں سب سے اہم عناصر میں سے ایک ہے اور اس میں وہ اجزاء شامل ہیں جن کو اس خطاب میں "دوسرے" سے تعبیر کیا گیا ہے۔ زیارت کے متن کے اس حصے کی زیادہ درست تفہیم کے لیے ضروری ہے کہ تحریر سے ماورا یعنی امام حسین علیہ السلام کے دشمنوں کے افکار و افعال کی خصوصیات کو جاننا اور سمجھنا ضروری ہے۔
 
دعا: عاشورہ کی زیارت کے دیگر خاص موضوعات اور اجزاء میں سے ایک دعا ہے، جس کا مواد ابا عبد اللہ (ع) کے خون کے انتقام، آپ کی معرفت اور امام حسین (ع) کے فرزند امام مہدی کے زیر امامت میں باوقار زندگی کا مطالبہ اور ان کے دشمنوں سے بیزاری ہے۔
 
حمد: حمد زیارت عاشورہ کے دوسرے موضوعات اور اجزاء میں سے ایک ہے، جو خدا کے فیصلے پر ایک قسم کا اطمینان اور خدا کے بہترین نظام میں روشن مستقبل کی امید کو ظاہر کرتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha