روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ماتمی دستوں کا داخلہ + تصویر

IQNA

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ماتمی دستوں کا داخلہ + تصویر

14:14 - July 12, 2024
خبر کا کوڈ: 3516724
ایکنا: اہل کربلا کے ماتمی دستے یکم محرم کی شام سے مسلسل حضرت ابوالفضل العباس (ع) کے روضہ مبارک پر حاضری دیتے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ماتمی دستوں کا داخلہ + تصویرایکنا نے الکفیل نیٹ ورک کی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ محرم کے پہلے 10 دن اہل کربلا کے ماتمی گروہوں کے لیے وقف ہیں۔ پرانی روایت کے مطابق ان 10 دنوں میں کربلا کے ماتمی گروہ زنجیرزنی اور ماتم کرتے ہیں۔
 
مقدس مقامات پر ماتمی دستوں کی آمد و رفت اور داخلے اور باہر نکلنا حسینی رسومات اور جلوسوں کے شعبے کے زیر اہتمام ایک پروگرام کے مطابق کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے مطابق دستے بعض گلیوں سے نکلتے ہیں جو آستان قدس عباسی کے دروازہ قبلہ پر ختم ہوتی ہیں اور دروازے میں داخل ہونے اور صحن مقدس کے اندر ماتم کرنے کے بعد باب الحسین سے باہر نکلتے ہیں اور پھر بین الحرمین سے ہوتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کے روضہ میں داخل ہوجاتے ہیں
 
دو آستان قدس حسینی اور عباسی سے وابستہ حسینی رسومات اور جلوسوں کے شعبے کے ملازمین کا ایک گروپ حسینی ماتمی جلوسوں کی روانگی کے وقت سے لے کر ماتم کے اختتام تک اس مقصد کے ساتھ ہوتا ہے کہ دستوں کو منظم کیا جائے اور جلوسوں کے درمیان مداخلت نہ ہو۔

4225884

نظرات بینندگان
captcha