ایکنا نے الوطن کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد النبی کے امور کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی خواتین ملازمین کے ایک گروپ نے پہلی بار خانہ کعبہ کے پردے کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب اتوار، یکم محرم 1446 ہجری کو اور ہجری سال کے آغاز میں خانہ کعبہ کے پردے کو تبدیل کرنے کی قدیم روایت کے مطابق منعقد کی گئی۔
اس تقریب میں خواتین کی موجودگی اور سعودی میڈیا میں اس کی عکاسی نے سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں سوشل نیٹ ورک استعمال کرنے والوں میں مختلف ردعمل کو جنم دیا ہے۔ بعض نے اس اقدام کو سراہا ہے اور اسے معاشرے میں خواتین کی موجودگی کو مضبوط بنانے اور روایتی سعودی معاشرے میں ان کے مقام کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک قدم قرار دیا ہے۔ دوسری جانب کچھ لوگوں نے اس اقدام پر تنقید کی ہے اور اس تقریب میں خواتین کی موجودگی کو عام روایت کے خلاف اور ایک ایسا شو ایکشن قرار دیا ہے جو موجودہ حقائق سے میل نہیں کھاتا۔
تاہم بعض لوگوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایک عرصے سے خانہ کعبہ کے پردے کی تیاری اور بُنائی کی ذمہ داری خواتین پر عائد ہوتی ہے اور موجودہ عمل سنت یا شریعت کے خلاف نہیں ہے۔
4226004