بنگلہ دیش فرار ہوتے ہویے درجنوں روہنگیا ہلاک

IQNA

بنگلہ دیش فرار ہوتے ہویے درجنوں روہنگیا ہلاک

19:13 - August 12, 2024
خبر کا کوڈ: 3516907
ایکنا: بنگلہ دیش فرار ہوتے ہوئے ڈرون حملے میں درجنوں روھنگیا مارے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈرون حملے میں روہنگیا مسلم اقلیت کے درجنوں افراد بشمول بچے اور خواتین ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ لوگ میانمار سے بنگلہ دیش فرار ہو رہے تھے۔

رپورٹس بتاتی ہیں کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتیاں ان دونوں ممالک کو الگ کرنے والے دریا میں ڈوب گئیں.
خبر رساں ادارے روئٹرز نے 4 گواہوں اور متعدد کارکنوں اور سفارت کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ گزشتہ پیر کو ہوا تھا اور اس نے ان خاندانوں کو نشانہ بنایا جو سرحد پار کر کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش جانے کے منتظر تھے۔

اس خبر رساں ایجنسی نے تین گواہوں کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ ارکھاین کا ایک  گروپ اس حملے کا ذمہ دار تھا، جب کہ اس گروپ نے ان الزامات کی تردید کی اور میانمار کی فوج کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو کلپس میں بڑی تعداد میں لاشیں کیچڑ والے کھیتوں میں بکھری ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جن کے چاروں طرف تھیلے اور سوٹ کیس ہیں۔
حملے میں زندہ بچ جانے والے تین افراد نے بتایا کہ 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جب کہ ایک اور گواہ نے بتایا کہ اس نے جائے وقوعہ پر کم از کم 70 لاشیں دیکھی ہیں۔

ایک اور گواہ شمس الدین (28 سال) نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ زندہ بچ گیا، اور اس حملے میں بہت سے لوگوں کی موت کی تصدیق کی اور نوٹ کیا کہ کچھ لوگ شدید زخمی ہوئے۔
 میانمار میں مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی کا گھر - اراکان کی فوج کی زبردست حملوں کے بعد شمال میں تشدد کا مشاہدہ کر رہی ہے۔
روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف تشدد کی وجہ سے ان میں سے ایک بڑی تعداد بنگلہ دیش منتقل ہو گئی ہے./

 

4231099

نظرات بینندگان
captcha