مکه و مدینه باران رحمت سے جل تھل + ویڈیو

IQNA

مکه و مدینه باران رحمت سے جل تھل + ویڈیو

15:08 - September 01, 2024
خبر کا کوڈ: 3517021
ایکنا: ابر رحمت الهی کعبه و مسجدالنبی پر برس پڑا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایکنا نیوز، المواتن نیوز کے مطابق، کعبہ اور مسجد النبی پر خدا کی رحمت کی بارش کی تصاویر اور ویڈیوز، جو سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہوئی تھیں، کا ان نیٹ ورکس کے صارفین نے بڑے پیمانے پر خیرمقدم کیا ہے۔ مکہ اور مدینہ میں کل جمعہ و شدید بارش ہوئی تھی۔

بارش رحمت کی صورتحال کے جواب میں مسجد الحرام اور مسجد النبی کی انتظامیہ نے اعلان کیا: مسجد النبی کے مختلف صحنوں میں بارش کے دوران سازگار حالات فراہم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس انتظامیہ کے مطابق موجودہ پروگراموں کی بنیاد پر انسانی عملے اور مکینیکل آلات کی مکمل صلاحیت استعمال کی گئی ہے۔

ان اقدامات کے دوران تمام قالین کھلے صحنوں سے اکٹھے کیے گئے اور صحنوں کو مشینوں اور افرادی قوت سے خشک کیا گیا. اس کے علاوہ صحنوں میں ٹریفک کے راستے بنائے گئے ہیں اور نمازیوں اور زائرین میں کئی چھتریاں تقسیم کی گئی ہیں۔ یہ اقدامات مسجد النبی سے عبادت اور زیارت کے دوران ان گروہوں کے آرام اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ
۔
ویڈیو کا کوڈ

 

4234277

نظرات بینندگان
captcha