ایکنا نیوز- العربی الجدید نیوز کے مطابق تقریباً ایک ہزار افراد نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
یہ وہ وقت ہے جب غزہ کے خلاف جنگ اپنے بارہویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے، جس میں صہیونی حکومت کے بم دھماکوں کے خاتمے کا کوئی نشان نہیں ہے۔
مظاہرین، جن میں سے زیادہ تر نوجوان تھے، نعرے لگارہے تھے جیسے کہ «اسرائیل گم ہوجاو، فلسطین تمھارا نہیں» اور " غزہ کے بچے، فلسطین کے بچے، انسانیت کا قتل »
یورپی پارلیمنٹ کی فرانسیسی فلسطینی رکن ریما حسن نے اسرائیل کے خلاف پابندیوں اور غزہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تصاویر کے نعرے اور بینرز کے درمیان فلسطینی پرچم اٹھا کر مظاہرے میں شرکت کی۔
کلمان ہوز اور میلو کروز، 15 اور 16 سال کی عمر کے دو نوعمروں نے پہلی بار اپنے والدین کے بغیر مظاہرے میں حصہ لیا تاکہ وہ غزہ کی پٹی کی صورت حال کے بارے میں «نسل کشی اور » میڈیا کے ہنگاموں کے بارے میں بات کریں۔
ہائی اسکول کے طالب علم کلمان ہوش نے کہا، "ہم یہاں اس لیے آئے ہیں کہ فلسطینی اب بھی قتل کا نشانہ ہیں اور دنیا ان پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔"
فلسطینی نژاد 27 سالہ طالبہ ڈیانا جو تقریباً ایک سال سے مظاہروں میں حصہ لے رہی ہیں، نے مزید کہا: میں جلد غزہ کی آزادی کی امید نہیں کھو سکتی۔
غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے دوران 40،939 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے اور اس کا نتیجہ غزہ کی پٹی میں ایک بڑے انسانی بحران کی تشکیل کی صورت میں نکلا۔ جہاں تقریباً 2.4 ملین لوگ محاصرے میں ہیں۔
«جمعیت فلسطینی فرانس » جیسی انجمنوں کے نمائندوں نے اس مظاہرے میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے رائے عامہ کی ضرورت کے بارے میں بات کی۔/
4235763