ایکنا نیوز کے مطابق حضرت آیتالله العظمی خامنهای، نے حضرت محمد مصطفی صلیاللهعلیهوآلهوسلم اور امام جعفر صادق علیهالسلام، کی ولادت پر حسینیه امام خمینی(ره) تھران میں اٹھتیسویں وحدت کانفرنس میں مہمانوں سے خطاب کیا۔
اعلی ایرانی حکام۔ اسلامی ممالک کے سفیروں اور وحدت اسلامی کانفرنس کے مہمانوں کو ولادت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع پر انہوں نے مبارکباد پیش کیا۔
اس موقع پر رہبر معظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر امت مسلمہ اپنی طاقت سے بھرپور استفادہ کرے تو صہیونی حکومت کا ناپاک وجود مٹایا جاسکتا ہے۔ نبوت سے ملنے والا ایک درس امت اسلامی کی تشکیل ہے البتہ اسلامی ممالک میں اس حوالے سے زیادہ جذبہ نہیں پایا جاتا ہے۔ مسلمان دانشور اس جذبے کی ایجاد میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اگلے دس سالوں کے دوران اس پر کام کیا جائے۔ مجلوں میں اس موضوع کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی جائے؛ شعراء شعر پڑھیں اور مبصرین تبصرہ کریں تو حالات مکمل تبدیل ہوں گے۔ عوام بیدار ہو جائیں تو حکومتیں مجبور ہو جائیں گی۔ خواص یہ کام کرسکتے ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امت لوگوں کا ایسا گروہ ہے جو مل کر ایک ہدف کی طرف حرکت کرتے ہیں۔ ہمارے درمیان اس کا فقدان ہے اسی وجہ سے امریکہ جیسے ممالک ہمارے اوپر حکومت کررہے ہیں۔
رھبر انقلاب کے خطاب سے پہلے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وحدت کانفرنس کے مہمانوں سے خطاب کیا اور کہا کہ اگر امت اسلامی متحد ہوتی تو آج یہ مشکلات نہ ہوتیں۔/
4237725