ایکنا نیوز- الجزیرہ نیٹ ورک کے مطابق صہیونی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ سید حسن نصراللہ کو حزب اللہ کے جنوبی علاقے کے سربراہ علی کارکی کے ساتھ شہید کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے مبینہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حکومت کی فضائیہ کے طیاروں نے انٹیلی جنس معلومات اور موساد کی سخت انٹیلی جنس رہنمائی میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا جو کہ بیروت کے دہیا ضلع میں ایک عمارت کے تہہ خانے میں واقع ہے۔
لبنان کی حزب اللہ نے بیان میں تصدیق کردی ہے کہ دنیائے مقاومت کے عظیم رہنما اور مجاہد سید حسن نصراللہ شھدا کے قافلے سے ملحق ہوگئے ہیں۔
انا اللہ و انا الیہ راجعون۔
اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی اسلامی مزاحمت کے اعلیٰ حکام نے مذکورہ ہیڈ کوارٹر میں ایک میٹنگ میں شرکت کی تھی۔
4239089