ملایشین قرآنی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان+ ٹاپ قاری کی تلاوت

IQNA

ملایشین قرآنی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان+ ٹاپ قاری کی تلاوت

5:49 - October 14, 2024
خبر کا کوڈ: 3517274
ایکنا: چونسٹھویں بین الاقوامی مقابلوں میں مرد و خواتین پوزیشن لینے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، ملائیشیا میں 64ویں بین الاقوامی قرائت و حفظ قرآن (MTHQA) کے مقابلے کوالالمپور کے عالمی تجارتی مرکز (WTCKL) میں منعقد ہوئے۔

ان مقابلوں کی اختتامی تقریب ہفتے کی شب، 21 اکتوبر کو منعقد ہوئی، اور اس موقع پر فاتحین کا اعلان بھی کیا گیا۔


مردوں کی قرائت کے حصے میں، ملائیشیا کے قاری محمد حسینی محمور نے 93.71 فیصد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن پاکستان کے عبدالرشید کو 93.59 فیصد نمبروں کے ساتھ ملی، جبکہ انڈونیشیا کے ہیو اندی ساپورت نے 92.03 فیصد نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خواتین کی قرائت کے حصے میں، ملائیشیا کی قاریہ ہدایہ عبد الرحمن نے 91.76 فیصد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اس کے بعد رایانا مبانگلادی (90.26 فیصد) اور انڈونیشیا کی سیامی آساہیرا (89.46 فیصد) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔
مردوں کے حفظ قرآن کے مقابلے میں، نیجر کے عبیداللہ بوباکار آنگو نے 97.63 فیصد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ساحل عاج کے ابرہیم سو 97.00 فیصد اور روس کے عامی الدین فرخ 96.88 فیصد نمبروں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

خواتین کے حفظ قرآن میں نیجریہ کی ہبساتو ہامیسو نے 96.13 فیصد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ملائیشیا کی پوتری امینہ (94.89 فیصد) اور مالدیپ کی فاطمہ شایا (94.38 فیصد) دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

ہمارے ملک کی نمائندگی کرنے والے واحد قاری، حمیدرضا نصیری، جو قرائت تحقیق کے حصے میں شامل تھے، کوئی پوزیشن حاصل نہ کر سکے۔
آخر میں آپ اختتامی تقریب میں 64ویں بین الاقوامی قرآن مقابلے کے فاتح ملائیشیائی قاری کی تلاوت کا ایک حصہ دیکھ سکتے ہیں۔/ 4242022

 

ویڈیو کا کوڈ
 

 
 

 

 

نظرات بینندگان
captcha