نیویارک میں سینڈوچ والے کی تلاوت + ویڈیو

IQNA

نیویارک میں سینڈوچ والے کی تلاوت + ویڈیو

16:19 - October 16, 2024
خبر کا کوڈ: 3517291
ایکنا: نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں جرمانے کے باوجود تلاوت نشر کرنے کی ویڈیو کو پذیرائی مل رہی ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ سے نقل کیا گیا ہے کہ نیویارک میں ایک ترک سیاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ ایک چھوٹے ریسٹوران کے مالک کے بارے میں بات کرتا ہے جو جرمانہ ادا کرنے کے باوجود ہر روز سڑک پر قرآن کی تلاوت بلند آواز میں چلاتا ہے۔
 
ترک سیاح نے اس ریسٹوران کے مالک سے پوچھا کہ وہ کیسے سڑک پر قرآن کو بلند آواز میں چلاتا ہے اور کیا یہ قانونی ہے؟ جس پر اس مصری مالک نے کہا کہ اسے روزانہ 50 ڈالر کا جرمانہ ہوتا ہے، لیکن وہ یہ رقم دیتا ہے تاکہ قرآن کی تلاوت کو سننے کا سلسلہ جاری رکھ سکے۔
 
سوشل میڈیا کے بہت سے صارفین نے اس مصری مہاجر کی اس اقدام کی تعریف کی، جو نیویارک شہر کے وسط میں اپنے چھوٹے سے ریسٹوران میں سینڈوچ اور جوس بیچتا ہے، اور اس کے لیے دعائیں کیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4242343

ٹیگس: نیویارک ، تلاوت ، نشر
نظرات بینندگان
captcha