اقوام متحدہ امن کے قیام میں کردار ادا کریں

IQNA

پوٹن بریکس اجلاس سے؛

اقوام متحدہ امن کے قیام میں کردار ادا کریں

5:39 - October 26, 2024
خبر کا کوڈ: 3517340
ایکنا: روسی صدر نے عالمی سطح پر امن کو برقرار کرنے پر تاکید کرتے ہویے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایکنا کے مطابق، "ریانووستی" کے حوالے سے خبر ہے کہ بریکس پلس سربراہی اجلاس، جس میں بریکس رکن ممالک کے سربراہان شامل تھے ان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور بریکس کے ساتھ تعاون کے خواہشمند ممالک کے رہنما بھی شامل تھے -
 
اس اجلاس میں ولادیمیر پوتین نے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو تشویش ناک قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں تشدد کو روکنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات کی شدت میں اضافے سے خطہ مکمل جنگ کے دہانے پر ہے، لہٰذا ان تنازعات کے حل کے لیے ایک جامع سیاسی عمل کا آغاز ضروری ہے۔
 
روس کے صدر نے کہا کہ ماسکو مشرق وسطیٰ میں استحکام کی بحالی میں مدد کرنے کا خواہاں ہے اور اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کے خلاف تاریخی ناانصافیوں کا ازالہ کرکے خطے میں امن حاصل کیا جا سکتا ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ بریکس کے تمام ممالک غزہ کی صورتحال سے پریشان ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ تناؤ میں کمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔
 
روس کے صدر نے دو ریاستی حل (سرزمینِ فلسطین میں) کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اقوامِ متحدہ کو امن اور سلامتی کی ضمانت میں اہم کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔
 
قابل ذکر ہے کہ بریکس رکن ممالک کے سولہویں سربراہی اجلاس اور گروپ کی حکمت عملی اور اقدامات کے تعین کے ایک دن بعد، بریکس کے دوست ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام کو ان کے ساتھ شامل ہوئے تاکہ عالمی تعلقات کو بہتر اور منصفانہ بنانے کے لیے تبادلہ خیال کر سکیں۔
 
ایران کے صدر مسعود پزشکیان، جنہیں روس کے صدر کی دعوت پر بریکس کے باضابطہ رکن کی حیثیت سے پہلی بار اس اجلاس میں شرکت کا موقع ملا ہے، بریکس پلس کے اجلاس میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ، مصر، ایتھوپیا اور متحدہ عرب امارات سمیت آٹھ دیگر رکن ممالک کے سربراہان کے ساتھ موجود ہیں۔
 
میزبان کے مطابق، بریکس کے 9 رکن ممالک کے علاوہ، 27 دیگر ممالک کے نمائندے بھی بریکس پلس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، جو بریکس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
 
اس اجلاس کا مرکزی موضوع "بریکس اور عالمی جنوب: ایک بہتر دنیا کی مشترکہ تعمیر" ہے، اور توقع کی جاتی ہے کہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔/

 

4244118

نظرات بینندگان
captcha