آستانہ حسینی کا دس روز میں حفظ قرآن کا تجربہ

IQNA

آستانہ حسینی کا دس روز میں حفظ قرآن کا تجربہ

5:26 - October 30, 2024
خبر کا کوڈ: 3517366
ایکنا: دارالقرآن آستانہ حسینی نے دس روز میں حفظ قرآن کا ورکشاپ منعقد کیا ہے۔

ایکنا نیوز- آستان حسینی کے کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، قرآن حفظ کرنے کے طریقوں پر ایک ورکشاپ چھ ماہ کے عرصے تک منعقد کی گئی، جس میں قرآن سیکھنے والے افراد نے اپنی حفظ کی رفتار اور دقت میں نمایاں اضافہ کیا۔
 
25 اکتوبر 2024 کو استاد علی ہادی المسلماوی، جو آستانہ حسینی کے تعلیمی شعبے کے سربراہ ہیں، کی نگرانی میں ایک  امتحان منعقد ہوا۔ یہ امتحان قرآن سیکھنے والوں کی پیشرفت کی نگرانی کے لئے ایک بڑی تشخیصی کاوش تھی اور اس میں شرکت کرنے والوں نے حفظ کے اہداف کے حصول میں اچھے نتائج ریکارڈ کیے۔
 
اس ورکشاپ میں تخلیقی چیلنجز شامل تھے، جن کی بدولت بہت سے شرکاء کے لئے ایک صفحہ حفظ کرنے کا وقت چھ گھنٹے سے کم ہو کر ایک منٹ تک آ گیا۔ کچھ شرکاء نے 10 سے 25 دنوں میں مکمل قرآن کریم حفظ کر لیا، جو اس ورکشاپ کے مثبت اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔
 
یہ ورکشاپ ٹیلیگرام کے ذریعے الیکٹرانک تعامل پر بھی مبنی تھی، جس میں قرآن سیکھنے والوں کو روزانہ کی اسائنمنٹس دی جاتی تھیں تاکہ تعلیمی مہارتوں کو بڑھایا جا سکے اور معلومات کو یادداشت میں محفوظ کرنے کی تکنیکیں سکھائی جا سکیں۔
 
المسلماوی نے اعلان کیا کہ تمام مراحل مکمل کرنے والے شرکاء کو فارغ التحصیل ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے صوبے میں قرآن حفظ کے کورسز کا آغاز کر سکیں۔/

 

4244987

نظرات بینندگان
captcha