ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، قرآنی کاروان "شهدائے جبهه مقاومت" نے، جو اس مہینے کے آغاز میں قرآنی سپریم کونسل اور دارالقرآنالکریم مرکز کے تعاون سے جبهہ مقاومت کی حمایت اور غزہ و لبنان کے شہداء کی یاد میں منعقد ہوا، کاشان کا سفر کیا۔
اس سفر کے دوران دو محافلِ قرآن حرم مطهر امامزادگان ہلال بن علی علیہ السلام (آران و بیدگل) اور سلطان علی بن محمد باقر علیہ السلام (مشہد اردہال) میں منعقد ہوئیں۔
مشہد اردہال میں منعقدہ قرآنی محفل کی میزبانی اور انتظام معروف قرآنی شخصیت احمد ابوالقاسمی نے کیا، جبکہ بین الاقوامی قاری حمیدرضا احمدی وفا نے سورہ مبارکہ "صف" کی آیات 6 سے 13 کی تلاوت کی۔ آپ اس تلاوت کی آواز آگے سن سکتے ہیں۔/
4248959