مختلف مقابلوں میں ایرانی قاریوں کا اعلی معیار

IQNA

ایران کے قومی مقابلوں کے شریک:

مختلف مقابلوں میں ایرانی قاریوں کا اعلی معیار

6:05 - December 18, 2024
خبر کا کوڈ: 3517658
ایکنا: مهدی صلاحی جو پاکستان اور ترکی مقابلوں میں ایران کا نمایندہ ہے انکا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک ایرانی قاریوں کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

مہدی صلاحی، جو کہ 47ویں قومی قرآن کریم مقابلوں کے فائنل مرحلے کے شرکاء میں شامل ہیں، نے ایکنا آذربائیجان شرقی نمایندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان مقابلوں کے انعقاد میں شامل تمام افراد کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا: "اردبیل کا صوبہ قرآنی میدان میں بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے، جہاں حفظ اور قرأت کے شعبوں میں پیشہ ورانہ اور تخصصی طور پر کام کیا جا رہا ہے۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں مبلغ کی حیثیت سے ترکی اور پاکستان کے ممالک میں بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا: "اسلامی ممالک ایرانی قاریوں کی تلاوت کو خاص توجہ دیتے ہیں اور فنی، تکنیکی، اور تخصصی لحاظ سے ہمیں بلند معیار پر دیکھتے ہیں، جبکہ ان ممالک میں ہمارے قاریوں کی روحانی تاثیر بہت زیادہ ہے۔"

مہدی صلاحی نے کہا کہ "قرآن کے میدان میں پروان چڑھنے والی صلاحیتیں اسلامی دنیا میں اثر انداز ہوتی ہیں۔ قرآن کریم ایک ایسا نمونہ اور رہنما ہے جو انسان کو خوش بختی کے مقام تک پہنچا سکتا ہے۔"

انہوں نے اپنے بارے میں بتایا: "یادگیری کے ابتدائی دنوں میں استاد عبدالباسط کی تلاوت سنتا تھا اور پھر استاد مصطفیٰ اسماعیل کی آواز سے متاثر ہوا۔ اب میں ایرانی اور مصری قاریوں کا مجموعہ ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا: "میں 1990 کی دہائی سے قومی قرآن مقابلوں میں شرکت کر رہا ہوں۔ پچھلے سال مجھے رہبر معظم انقلاب کے حضور تلاوت کا موقع ملا، اور اس کے لیے ایک ماہ تک تیاری کی۔ رہبر معظم انقلاب کے حضور کی جانے والی تلاوت نہایت خاص اور خالص ہوتی ہے۔ اس محفل کا ماحول بہت مختلف ہوتا ہے کیونکہ رہبر کی موجودگی سے حاصل ہونے والا روحانی احساس تلاوت پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔"

یاد رہے کہ 47ویں قومی قرآن کریم مقابلوں کے فائنل مرحلے کا انعقاد، مردوں کے لیے، 9 سے 29 دسمبر کو تبریز کے مصلے میں آوائی حصے میں ہو رہا ہے، اور عوام کے لیے مقابلوں میں شرکت آزاد ہے۔ مردوں کے مقابلے ہر روز سہ پہر 2 بجے سے رات 9 بجے تک ریڈیو قرآن اور قرآن و معارف سیما چینل سے براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل، خواتین کے مقابلے اسی مقام پر 2 سے 9 دسمبر کے دوران منعقد ہوئے تھے، جن میں نمایاں افراد کو نغماتی اور آوائی حصوں میں اعزاز دیا گیا۔ اسی طرح، مردوں کے نغماتی حصے کے نمایاں افراد بھی منتخب ہو چکے ہیں۔

ایکنا کے قارئین 47ویں قومی قرآن کریم مقابلوں کی خبریں خصوصی نیوز سیکشن میں اور ایکنا کے سوشل میڈیا چینلز پر iqnanews کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔/

 

4254532

نظرات بینندگان
captcha