ایرانی مقابلوں کی تین خصوصیات

IQNA

محمدرضا پورمعین:

ایرانی مقابلوں کی تین خصوصیات

7:44 - December 22, 2024
خبر کا کوڈ: 3517676
ایکنا: قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کے مشیر نے تبریز مقابلوں کے حوالے سے ایرانی قرآنی مقابلوں کی خصوصیات کا ذکر کیا۔

محمدرضا پورمعین، جو کہ چھیسالیسویں قومی قرآن مقابلوں کے مشیر ہیں، نے ایکنا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے چھیالیسویں قومی قرآن مقابلوں کے بارے میں کہا: آج کے دور میں ایران میں قرآن کریم کے مقابلے، جو کہ اوقاف و امور فلاح و بہبود کی تنظیم کے تحت منعقد ہوتے ہیں، دیگر قرآن مقابلوں کے مقابلے میں تین نمایاں خصوصیات کے حامل ہیں۔

ایران کے قرآن مقابلوں کی پیشہ ورانہ تنظیم

اس قرآنی شخصیت نے کہا: ان مقابلوں کی پہلی خصوصیت یہ ہے کہ ان کی منصوبہ بندی میں مقابلے کا اصل مفہوم مدنظر رکھا گیا ہے، جہاں صحتمند مقابلہ، انصاف، زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت، سامعین کا احترام، جدت، اور انعقاد کے طریقہ کار میں تخلیقی صلاحیتیں شامل ہیں۔ ان سب پہلوؤں سے واضح ہوتا ہے کہ ایران میں قرآن کے مقابلے پیشہ ورانہ انداز میں منعقد کیے جاتے ہیں۔

۳ ویژگی مسابقات قرآن ایران

قرآنی کمیونٹی کی توجہ

پورمعین نے ان مقابلوں کی دوسری خصوصیت یہ بتائی کہ ملک کے قرآنی اساتذہ، تربیت کاروں، اداروں، اور تنظیموں کی ان مقابلوں پر خصوصی توجہ ہے۔ یہ توجہ مختلف انداز میں ظاہر ہوتی ہے، جیسے شرکت، تعاون، رہنمائی، یا قرآنی کمیٹی کے مشاورتی اجلاسوں اور منصوبہ بندی کے مراحل میں شامل ہونا۔

۳ ویژگی مسابقات قرآن ایران

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک قرآن کریم کی حفظ اور تلاوت کے حوالے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بلند مقام رکھتا ہے۔ تاہم، اس معاملے میں شرکاء کو سماجی مقام اور عزت فراہم کرنے پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

۳ ویژگی مسابقات قرآن ایران

قومی میڈیا کی اہمیت

انہوں نے کہا کہ تیسری خصوصیت یہ ہے کہ ان مقابلوں میں ملک کی ثقافتی، سماجی اور تبلیغی اداروں کے مابین ہم آہنگی پیدا کی گئی ہے۔ اس ضمن میں قومی میڈیا نے اس سال بہترین کوریج فراہم کی ہے۔ لیکن ضرورت ہے کہ یہ صرف لائیو نشریات تک محدود نہ رہے بلکہ ان مقابلوں کو مختلف زاویوں سے تجزیہ اور جائزے کے لیے پیش کریں۔/

 

4254712

نظرات بینندگان
captcha