دبئی؛ پچیسویں بین الاقوامی هند بنت مکتوم مقابلوں کا اعلان

IQNA

دبئی؛ پچیسویں بین الاقوامی هند بنت مکتوم مقابلوں کا اعلان

8:33 - January 02, 2025
خبر کا کوڈ: 3517748
ایکنا: اداره امور اسلامی و فلاح و بہبود نے پچیسویں ھند بن مکتوم مقابلوں کا اعلان کردیا۔

ایکنا نیوز، الخلیج  نیوز میں بتایا گیا ہے کہ دبئی کے اسلامی امور اور فلاحی سرگرمیوں کے ادارے نے دبئی انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ کی جانب سے شیخہ ہند بنت مکتوم قرآن کریم کے پچیسویں سالانہ مقابلے کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ مقابلے 4 جنوری  سے شروع ہو کر 10 جنوری  تک جاری رہیں گے۔ یہ دبئی انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ کے اہم ترین شعبوں میں سے ایک ہے، اور قرآن کریم کے حافظین، جو متحدہ عرب امارات کے شہری یا رہائشی ہیں، ان مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

معیار اور تنظیم کے اعلیٰ معیار

ان مقابلوں کے ذمہ دار اور ایوارڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے سربراہ احمد درویش المہیری نے کہا کہ یہ مقابلے ایک منظم پروگرام کے تحت منعقد ہو رہے ہیں، جو اعلیٰ معیار کی تنظیم اور کامیابی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ تمام ضروری اقدامات، جیسے ججوں کی کمیٹی کا قیام، جو علوم قرآن کے ماہرین پر مشتمل ہے، اور کام کی نگرانی اور پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل، پیشہ ورانہ سطح پر مکمل کیے گئے ہیں۔

مقامات اور زمرے

انہوں نے مزید کہا کہ مقابلوں کے مقامات کو اس اہم دینی واقعے کے شایان شان بنایا گیا ہے۔ مردوں کے مقابلے الممزر علاقے میں ایوارڈ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوں گے، جبکہ خواتین کے مقابلوں کے لیے النهضہ تنظیم الحمریہ علاقے میں میزبان ہوگی۔ یہ مقابلے چھ زمروں میں منعقد ہوں گے:

  1. مکمل قرآن کریم حفظ مع تجوید مسلسل 20 پارے حفظ مع تجوید 10 پارے حفظ مع تجوید 5 مسلسل پارے حفظ مع تجوید (صرف اماراتی شہریوں کے لیے) 5 پارے حفظ مع تجوید (صرف 10 سال سے کم عمر مقیم افراد کے لیے) 3 پارے حفظ مع تجوید (10 سال سے کم عمر کے اماراتی شہریوں کے لیے)

شرائط میں یہ شامل ہے کہ امیدواروں کی عمر رجسٹریشن کے وقت 25 سال سے زیادہ نہ ہو اور وہ دیگر بین الاقوامی قرآن مقابلوں میں شرکت نہ کر چکے ہوں۔

قرآن کے حفاظ کی حوصلہ افزائی

احمد الزاہد، کمیٹی کے رکن اور ایوارڈ کے ترجمان، نے کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد حفاظ قرآن کی حوصلہ افزائی اور انہیں بین الاقوامی قرآن مقابلوں میں شرکت کے لیے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے دبئی کے حکمرانوں کی بھرپور حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقابلے نہ صرف اماراتی شہریوں بلکہ امارات میں رہنے والے دیگر تمام ممالک کے باشندوں کے لیے بھی کھلے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال ان مقابلوں میں 40 مرد اور 51 خواتین حفاظ نے شرکت کی تھی۔/

 

4257291

نظرات بینندگان
captcha