سری لنکا: حفظ مقابلوں کا آخری مرحلہ

IQNA

سری لنکا: حفظ مقابلوں کا آخری مرحلہ

14:07 - January 19, 2025
خبر کا کوڈ: 3517833
ایکنا: دوسرے قومی قرآنی مقابلوں کا اختتامی مرحلہ منعقد ہوا۔

ایکنا نیوز-  شاہد نو سے نقل کردہ رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت امور اسلامی، تبلیغ و ارشاد اور کولمبو میں سعودی سفارت خانے کے تعاون سے قرآنی سرگرمیوں کی داخلی اور بین الاقوامی سطح پر حمایت کے لیے کولمبو کے گل فیس ہال میں قرآن کریم کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ان مقابلوں کے مقاصد میں نوجوانوں میں قرآن کی حفظ کو فروغ دینا، انہیں قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دینا، معاشرے میں قرآنی آگاہی کو مستحکم کرنا، اعتدال پسندی کی قدروں کو فروغ دینا، اور سعودی عرب کے دیگر ممالک کے ساتھ ثقافتی و دینی تعلقات کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

مرحلہ ابتدائی ان مقابلوں کا 28 اور 29 دسمبر 2024 کو سری لنکا کے 24 صوبوں میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے 1900 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، اور 400 شرکاء فائنل مرحلے تک پہنچے۔

مقابلے کی مختلف کیٹیگریز میں شامل ہیں:

  • 15 سے 23 سال کے نوجوانوں کے لیے مکمل قرآن کا حفظ 12 سے 20 سال کی عمر کے شرکاء کے لیے پہلے 10 پاروں کا حفظ 10 سے 15 سال کے لیے پہلے 5 پاروں کا حفظ 7 سے 12 سال کے بچوں کے لیے آخری پارے کا حفظ

یہ مقابلے سری لنکا کی مختلف سماجی اور تعلیمی حلقوں، دینی مراکز، یونیورسٹیوں کے طلبہ، دارالقرآن مراکز، اور مساجد میں بھرپور پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔/

 

4260471

نظرات بینندگان
captcha