الجزائر؛ بیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے

IQNA

الجزائر؛ بیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے

10:19 - January 23, 2025
خبر کا کوڈ: 3517854
ایکنا: بیسویں بین الاقوامی مقابلے حفظ و قرآت الجزایر میں شروع ہوچکے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق، یہ مقابلے الجزائر کے صدر سید عبدالمجید تبون کی سرپرستی میں اور وزیر امور دینی و اوقاف یوسف بلمہدی، وزیر داخلہ ابراہیم مراد، اور الجزائر میں موجود متعدد سرکاری عہدیداروں اور سفارت کاروں کی شرکت کے ساتھ نیشنل آرمی کلب الجزائر میں شروع ہوئے۔

وزیر امور دینی و اوقاف الجزائر نے قرآن کریم کے ان مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں کہا: یہ مقابلہ ماہ رجب میں واقعہ اسراء و معراجِ نبی اکرمﷺ کی یاد اور الجزائر کی آزادی کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الجزائر کے صدر کی مختلف دینی پروگراموں پر نگرانی، اسلامی اور قرآنی تعلیمات کے فروغ اور قومی تشخص کی حفاظت پر ان کی توجہ اور تاکید کو ظاہر کرتی ہے۔ بین الاقوامی قرآن کریم کے مقابلوں کا 20 واں انعقاد، دو دہائیوں کی جدوجہد کے بعد، اس توجہ کا عکاس ہے۔

یوسف بلمہدی نے واضح کیا کہ اس مقابلے میں ماضی کے ادوار سے لے کر اب تک قرآن کے 900 حافظوں نے حصہ لیا ہے اور 30 سے زائد ممالک کے علما اور قرّا نے کمیٹیوں کی نگرانی کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں کے مقابلے آج بروز بدھ، 3 بہمن سے شروع ہو رہے ہیں اور ہفتہ، 6 بہمن تک جاری رہیں گے۔ اختتامی تقریب اتوار، 26 جنوری، 7 بہمن کو منعقد ہوگی، جس میں مقابلوں کے تین بہترین شرکا کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

ان مقابلوں کے ابتدائی مرحلے میں 46 عربی و اسلامی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں سے 20 مرد و خواتین آخری مرحلے میں پہنچے۔

علی غلام آزاد، جو زنجان کے رہائشی اور ایران کے نمائندے ہیں، قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں کے آخری مرحلے میں شرکت کے لیے یکم بہمن کو الجزائر روانہ ہوئے۔/

 

4261237

نظرات بینندگان
captcha