رھبر کے عیسی مسیح(ع) بارے فرمودات مسیحی رہنما کو پیش

IQNA

رھبر کے عیسی مسیح(ع) بارے فرمودات مسیحی رہنما کو پیش

7:47 - January 27, 2025
خبر کا کوڈ: 3517877
ایکنا: لبنان میں ایرانی ثقافتی نمایندے نے لبنانی مسیحی اعلی رہنما کو حضرت عیسی بارے فرمودات کو کتیبہ پیش کیا۔

ایکنا کے مطابق، اسلامی ثقافت و تعلقات تنظیم کے شعبہ تعلقات عامہ و اطلاعات کی رپورٹ کے مطابق، سید کمیل باقرزاده نے اپنی تقریر کے آغاز میں لبنان کے عوام کی صیہونی دشمن پر فتح اور جوزاف عون کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نئے عیسوی سال میں لبنان میں حکومت تشکیل پائے گی اور ملک ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کا پیغام ہمیشہ انسانیت کا پیغام رہا ہے۔ مسلمان اور مسیحی، جو خدا کے انبیاء کے پیروکار ہیں، اسی پیغام کی پیروی کرتے ہیں۔ صلح، محبت، ایمان، انسانیت، استحکام اور سکون، ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اہداف رہے ہیں، اور ایران ان اعلیٰ اقدار کے حصول کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

سید کمیل باقرزاده نے لبنان اور خطے میں ایران کے کردار پر مختصر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایران نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کو ترجیح دیتے ہوئے مسلمانوں اور مسیحیوں کے مشترکہ اصولوں کی بنیاد پر اپنی ذمہ داری ادا کی ہے۔ یہ وہ کردار ہے جو ایران نے انقلاب کی کامیابی کے بعد سے پورے خطے میں اپنانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان اور خطے میں ایران کا کردار دینی تعلیمات اور ثقافتی اقدار پر مبنی ہے۔

اس موقع پر بشارہ الراعی، لبنان کے مارونی مسیحیوں کے رہنما نے کہا کہ لبنان کی بنیاد اپنے عوام کے درمیان ہم آہنگی پر قائم ہے، اور ملک کا آئین ایسی کسی بھی پالیسی کو تسلیم نہیں کرتا جو اس ہم آہنگی کے منافی ہو۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کے آئین کے مطابق، مسیحیوں اور مسلمانوں کے درمیان کوئی تفریق یا جدائی واقع نہیں ہوگی۔

تقریب کے اختتام پر، سید کمیل باقرزاده نے ایک تختی کا عربی نسخہ پیش کیا، جس میں حضرت عیسیٰ (ع) کے بارے میں مقام معظم رہبری کے منتخب فرمودات شامل تھے، اور یہ تختی حال ہی میں ایران کے سفیر نے ویٹیکن میں کاتھولک عیسائیوں کے رہنما کو پیش کی تھی۔ تختی کا عنوان تھا: "اگر مسیح ہمارے درمیان ہوتے"۔

 

4261953

نظرات بینندگان
captcha