«قرآن،واحد نسخه کمال»؛ اکتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کا ٹائٹل قرار

IQNA

حجت‌الاسلام خاموشی:

«قرآن،واحد نسخه کمال»؛ اکتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کا ٹائٹل قرار

9:46 - January 28, 2025
خبر کا کوڈ: 3517882
ایکنا: ادارہ اوقاف و امور فللاح و بہبود کے سربراہ نے قرآنی معاشرے کی تشکیل پر تاکید قرار دیتے ہوئے کہا کہ " قرآن واحد نسخہ کمال" مقابلوں کا عنوان قرار دیا گیا ہے۔

ایکنا خراسان رضوی کی رپورٹ کے مطابق، حجت‌الاسلام والمسلمین سید مهدی خاموشی، سربراہ اوقاف و امور فلاح و بہبود، نے چھبیس جنوری کی شام ایوان قدس حرم مطهر رضوی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اکتالیسویں بین الاقوامی قرآن مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

 انہوں نے تقریب میں موجود مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا: "ہم خدا کے شکر گزار ہیں کہ یہ محفل امام رضا (ع) کے جوار میں اور مشہد مقدس میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس سال کا نعرہ پچھلے سال کے نعرے کی طرح ایک خاص منطق رکھتا ہے۔ پچھلے سال کا نعرہ ’ایک امت اور کتاب مقاومت‘ تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہم نے دیکھا کہ غزہ کے لوگ قرآن کو اپنے ہاتھ میں لے کر کہتے ہیں کہ اگر زمین و آسمان ہم پر گرا دیے جائیں، تو بھی ہمارا مددگار خدا ہے۔ ہمیں یہ بھی یاد ہے کہ آیت‌الله رئیسی، جو شہید صدر ہیں، نے اقوام متحدہ میں قرآن کو ہاتھ میں لے کر کہا کہ یہ قرآن کتابِ ہدایت ہے اور سب کو دعوت دی کہ قرآنی مفاہیم کو سیکھیں۔"

ادارہ اوقاف و امور فلاح و بہبود نے کہا: "اس سال کا نعرہ اعلان کرتا ہے کہ قرآن انسانیت کی ہدایت کا نسخہ ہے؛ ایسی انسانیت جو اپنی زندگی میں خدا کو دیکھتی ہے۔ یہ نعرہ عارضی نہیں بلکہ انتہائی اہم اور سنجیدہ ہے، کیونکہ ہر چیز خدا کی طرف لوٹتی ہے۔ ہمیں ایسی معاشرت بنانی ہوگی اور ہمیں فخر ہے کہ یہ مقابلے مشہد میں منعقد ہو رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ: "شروع میں 144 ممالک نے ان مقابلوں میں شرکت کی، جن میں سے 27 ممالک کے شرکاء اس مرحلے تک پہنچے ہیں۔ ان دنوں 59 افراد مقابلہ کر رہے ہیں، اور امید ہے کہ ہم اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور ان مقابلوں کو مزید ترقی اور رونق دیں گے۔"/

 

4262026

نظرات بینندگان
captcha