حامد علیزاده رهبر انقلاب کے حضور تلاوت پر اظھار خیال

IQNA

حامد علیزاده رهبر انقلاب کے حضور تلاوت پر اظھار خیال

6:13 - February 02, 2025
خبر کا کوڈ: 3517907
ایکنا: عید مبعث پر رھبر انقلاب کے حضور تلاوت کرنے والے ایرانی قاری اس بارے اظھار خیال کرتے ہیں۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی قاری حامد علی زادہ نے 28 جنوری کی صبح، عید مبعث کے موقع پر، نظام کے حکام، اسلامی ممالک کے نمائندوں اور مختلف طبقات کے عوام کے ساتھ رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کے آغاز میں سورہ احزاب کی آیات 38 سے 48 کی تلاوت کی۔

اسی رات، انہوں نے مشہد مقدس میں حرم رضوی کے تالار قدس میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی دوسری شب کے اختتام پر بھی کلام اللہ مجید کی تلاوت کی۔

انہوں نے ان مقابلوں کے موقع پر ایکنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں رہبر معظم انقلاب کے حضور اپنی تلاوت کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ علی زادہ نے کہا کہ پروگرام کے بعد ہمیں نجی طور پر رہبر معظم انقلاب کی خدمت میں حاضر ہونے کا موقع ملا، جہاں حضرت آقا نے میری تلاوت پر تبصرہ فرمایا۔

انہوں نے مزید کہا: "حضرت آقا نے فرمایا کہ آج آپ نے مرحوم غلوش سے بہتر قرآن پڑھا، خاص طور پر کچھ مقامات پر آپ کی تلاوت مرحوم غلوش سے بھی زیادہ خوبصورت تھی۔"

اس بین الاقوامی قاری نے مزید بتایا کہ رہبر معظم انقلاب نے یہ بھی فرمایا کہ "جب ہمارے قاری اس سطح پر تلاوت کرتے ہیں، تو ضروری ہے کہ جب آپ بیرون ملک جائیں، خاص طور پر جہاں مصری قاری بھی موجود ہوں، تو ایران کا رسمی لباس پہنیں۔ کم از کم ایک عبا کندھوں پر رکھنا بہتر ہوگا۔"

علی زادہ نے مزید کہا کہ "میں نے حضرت آقا سے ایک عبا کی درخواست کی، تو انہوں نے فرمایا کہ میرے پاس گھر میں کافی عبائیں ہیں، چنانچہ انہوں نے اپنی ذاتی عباؤں میں سے ایک مجھے عطا کی۔ یہی عبا میں نے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں تلاوت کے دوران پہنی تھی۔/

 

4262539

نظرات بینندگان
captcha