فلم «موسی کلیم‌ الله» قرآن سے اخذ شدہ ہے

IQNA

ابراهیم حاتمی‌‌کیا:

فلم «موسی کلیم‌ الله» قرآن سے اخذ شدہ ہے

14:52 - February 08, 2025
خبر کا کوڈ: 3517941
ایکنا: فلم«موسی کلیم‌ الله» کے پروڈیوسر نے کہا ہے کہ اس فلم کو محققین کی کاوشوں کے بعد ترتیب دیا گیا ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، 43ویں فجرفلم فیسٹیول کے دوران فلم "موسی کلیم‌الله" کے موضوع پر سوال جواب کی نشست برج میلاد میں منعقد ہوئی۔ اس نشست میں ابراہیم حاتمی‌کیا ( فلمساز)، سید محمود رضوی (پروڈیوسر)، فلم کے اداکاروں اور دیگر ٹیم ممبران نے شرکت کی۔

فلم کی بنیاد قرآن پر رکھی گئی

ایکنا کے نامہ نگار کے سوال پر کہ فلم کے تاریخی حوالوں کی بنیاد کیا ہے؟ ابراہیم حاتمی‌کیا نے وضاحت کی: "میں اپنی جنگی اور سماجی فلموں کی وضاحت دے سکتا ہوں، لیکن اس فلم کے بارے میں دو محققین زیادہ بہتر جواب دے سکتے ہیں، کیونکہ ان کی تحقیق کا سلسلہ فرج‌الله سلحشور کے اسکرپٹ لکھنے کے وقت سے جاری تھا۔ تاہم، میں ایک بات واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ اس کہانی کی بنیاد "قرآن" ہے، اور اس کے ساتھ دیگر تاریخی ذرائع سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔"

فلم کے مفہوم اور موضوع پر گفتگو

حاتمی‌کیا نے مزید کہا: "میں ہمیشہ چاہتا ہوں کہ جو فلم بناؤں، وہ اپنے زمانے کی روح سے ہم آہنگ ہو، خواہ وہ جنگی فلم ہو یا کسی اور موضوع پر۔ حضرت موسیٰ (ع) کی کہانی کا ایک اہم پہلو "انتظار" کا مفہوم بھی ہے۔ اگر میں یہ عنصر تلاش نہ کر پاتا، تو شاید کہانی کو درست طریقے سے آگے نہ بڑھا سکتا۔"

خاتون پر وحی کا نزول

حاتمی‌کیا سے یہ سوال کیا گیا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی فلم میں ایک خاتون پر وحی کا نزول دکھایا گیا، اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟ انہوں نے جواب دیا: "یہ میرا ذاتی فیصلہ نہیں تھا، بلکہ قرآن میں اس کا واضح ذکر ہے کہ اللہ نے ایک خاتون پر وحی نازل کی، اور میں نے صرف اسے بصری شکل دی ہے۔"

تحقیق کا پس منظر

فلم کے تاریخی محقق مصطفوی نے ایکنا کے رپورٹر کو بتایا: "ہم انبیاء کو معصوم سمجھتے ہیں اور مانتے ہیں کہ ان کے تمام اعمال اور اقوال وحی الٰہی پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس فلم میں حضرت موسیٰ (ع) کو محض ایک ہیرو کے طور پر نہیں، بلکہ خدا کے برگزیدہ پیغمبر کے طور پر دکھایا گیا ہے، اور ان کے تمام اعمال وحی الٰہی سے ماخوذ ہیں۔ ہم نے اس فلم پر وسیع تحقیق کی، اور یہ کام ہم نے 2009 (1388 ہجری شمسی) میں فرج‌الله سلحشور کے ساتھ مل کر شروع کیا، جو فلم کے پہلے ڈائریکٹر تھے، لیکن دورانِ فلم سازی ان کا انتقال ہو گیا۔"

 

4264460

ٹیگس: فلم ، موسی ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha