قاری قرآن مسجدالاقصی میں سپرد خاک

IQNA

قاری قرآن مسجدالاقصی میں سپرد خاک

6:15 - February 26, 2025
خبر کا کوڈ: 3518047
ایکنا: قدس شریف کے عوام کی شرکت کے ساتھ مسجد الاقصی کے قاری شیخ داود عطاالله صیام، کو سپرد خاک کیا گیا۔

ایکنا نیوز، الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق، بیت المقدس کی ممتاز دینی شخصیت، شیخ داوود عطااللہ صیام، جو مسجد الاقصی کے قاری اور بیت المقدس کے قانونی امور کے ذمہ دار سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہے، وفات پا گئے۔

شیخ صیام نے اپنی زندگی کے کئی سال بیت المقدس کی کمیونٹی کی خدمت، مذہبی اور ثقافتی زندگی کے فروغ کے لیے وقف کیے، اور شہر کے عوام کی جانب سے بے حد عزت و تحسین حاصل کی۔

وہ اتوار، 23 فروری 2025 کو 95 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے۔ وہ بیت المقدس کی جنوبی بستی سلوان میں پیدا ہوئے اور تقریباً 70 سال قبل مسجد الاقصی میں قرآن کی تلاوت سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ ان کی خوبصورت آواز اور منفرد اندازِ تلاوت نے انہیں مسجد الاقصی اور اس کے نمازیوں کی روح اور یادوں کا حصہ بنا دیا تھا۔

شیخ داوود عطااللہ صیام نے قاری ہونے کے ساتھ ساتھ بطور قانونی امور کے ذمہ دار خدمات انجام دیں، جہاں وہ شادی، طلاق اور شرعی قوانین سے متعلق رہنمائی اور مشورہ دیتے رہے۔ وہ عوام میں دینی شعور بیدار کرنے اور بیت المقدس کے عوام کی مدد کے حوالے سے معروف تھے۔

ان کی مسجد الاقصی اور بیت المقدس کے عوام کے لیے بے لوث خدمت نے انہیں شہر کے لوگوں میں عزت و محبت کا مستحق بنا دیا تھا۔

ان کی نماز جنازہ ظہر کے بعد مسجد الاقصی میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی، اور بعد ازاں انہیں باب الرحمہ کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔/

 

4268156

نظرات بینندگان
captcha