شهید صفی‌الدین کی بیروت میں تشیع+ تصاویر اور ویڈیو

IQNA

شهید صفی‌الدین کی بیروت میں تشیع+ تصاویر اور ویڈیو

20:01 - February 26, 2025
خبر کا کوڈ: 3518051
ایکنا: شهید سیدهاشم صفی‌الدین کو لبنان کے امام بارگاہ «دیر قانون النهر» سے تشیع کیا گیا۔

ایکنا کی المنار سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، اس تقریب میں سیاسی اور عوامی گروہوں نے شرکت کی، جبکہ حزب اللہ کی جانب سے شیخ علی دعموش، جو کہ اس جماعت کی مجلسِ عاملہ کے نائب صدر ہیں، شرکاء کی قیادت کر رہے تھے۔

شہید صفی الدین کا جسدِ خاکی اس وقت حسینیہ دیر قانون النہر پہنچ چکا ہے، جہاں ایک تیونسی وفد نے بھی شرکت کرتے ہوئے حزب اللہ کے رہنماؤں کو اس قائدِ مقاومت کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

یہ تقریب حسینیہ دیر قانون النہر کے کلب میں منعقد ہوئی، اور آج صبح 10 بجے سے تقریب کے اختتام تک مدرسہ ایلیت – العباسیہ سے دیر قانون النہر تک آمد و رفت بند کر دی گئی۔

اسی سلسلے میں، سیکیورٹی فورسز نے ہدایات جاری کی ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں آسانی پیدا کی جا سکے اور ہجوم کو قابو میں رکھا جا سکے، اور انہوں نے لبنانی شہریوں سے ان ہدایات پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

شہید صفی الدین کے جسد کو گزشتہ روز حزب اللہ لبنان کے مرحوم سیکرٹری جنرل، شہید سید حسن نصر اللہ کے جسد کے ساتھ ایک شاندار جنازے میں شہرکِ ورزشی "کمیل شمعون" سے لے کر بیروت میں شہید نصر اللہ کی آخری آرام گاہ تک لے جایا گیا۔

اس عظیم الشان تقریب میں لبنان کے مختلف علاقوں سے لاکھوں سوگواروں کے علاوہ، ملکی حکام، غیر ملکی مہمان، دیگر ممالک کے نمائندے، سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور سیاسی دھاروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔/

 

ویڈیو:

ویڈیو کا کوڈ

4268079

نظرات بینندگان
captcha