مختلف ممالک میں رمضان المبارک کی تاریخ

IQNA

مختلف ممالک میں رمضان المبارک کی تاریخ

8:01 - March 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3518059
ایکنا: رمضان المبارک کے حوالے سے مختلف ممالک میں رمضان چاند دیکھنے کی کوشش ہوئی۔

مختلف ممالک میں رمضان المبارک کی تاریخ

ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق عراق سے خبر موصول ہوئی ہے کہ عراق میں اعلیٰ دینی مرجع آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غیر حتمی طور پر رمضان المبارک 1446 ہجری قمری کے آغاز اور اختتام کی پیش گوئی کی ہے۔

بیان کے مطابق، توقع ہے کہ رمضان المبارک کا ہلال ہفتہ، یکم مارچ 2025 ہوگا۔

اسی بنیاد پر، آیت اللہ سیستانی کے دفتر کی پیش گوئی کے مطابق، اتوار، 2 مارچ 2025ء (12 اسفند 1403) رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔

دوسری جانب، بعض اسلامی فرقوں کے فقہی اصولوں پر مبنی فلکیاتی حسابات کے مطابق، بعض عرب ممالک میں رمضان کا آغاز ہفتہ، یکم مارچ 2025ء کو ہوگا۔

یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اسلامی ممالک جمعہ کی شام کو چاند دیکھنے کا اعلان کریں گے تاکہ قانونی تصدیق کے بعد رمضان کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا جا سکے۔

ترکی کی مذہبی امور کی صدارت کے مطابق بھی، ہفتہ، یکم مارچ 2025ء رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا، جبکہ ہفتہ، 29 مارچ 2025ء رمضان کا آخری دن اور اتوار، 30 مارچ عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔

ادھر، اماراتی فلکیاتی تنظیم کے سربراہ کے مطابق، فلکیاتی حسابات کی روشنی میں یہ توقع کی جا رہی ہے کہ ہفتہ، 11 اسفند 1403 رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔

مصری فلکیاتی ادارے کی جانب سے بھی یہ اطلاع ملی ہے کہ ممکنہ طور پر ہفتہ کو رمضان کا آغاز ہوگا۔

قطر اور انڈونیشیا نے بھی ہفتہ کو رمضان کے پہلے دن کے طور پر پیش گوئی کی ہے۔

ایران میں بھی رمضان کے چاند کی رویت جمعہ، 29 شعبان المعظم کی شام کو شروع ہوئی۔ اگر جمعہ، 10 اسفند 1403 کی شام کو ہلال نظر آ تا تو شعبان 1446، 29 دن کا ہوتا اور ہفتہ کو یکم رمضان قرار دیا جاتا۔ لیکن اگر تقویم 1403 کے مطابق جمعہ کی شام کو چاند نظر نہ آیا تو شعبان 1446، 30 دن کا ہوگا اور اتوار، 2 مارچ رمضان کا پہلا دن ہوگا۔/

 

4268588

نظرات بینندگان
captcha