ایکنا نیوز- news.elsob7 کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ، سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر میں موجود اسلامی و ثقافتی مراکز اور سعودی سفارتخانوں کے مذہبی دفاتر میں قرآن مجید اور اس کے تراجم کی 79 زبانوں میں تقسیم کی منظوری دے دی ہے۔
یہ اقدام "خادم حرمین شریفین کا تحفۂ قرآن" منصوبے کے تحت انجام دیا جائے گا، جس کی نگرانی سعودی وزارت برائے اسلامی امور، تبلیغ و ارشاد کرے گی۔
یہ منصوبہ ماہِ رمضان 1446 ہجری کے دوران نافذ ہوگا، اور 45 مختلف ممالک میں مسلمانوں کو 12 لاکھ (1.2 ملین) سے زائد قرآن کریم کے نسخے فراہم کیے جائیں گے۔
اسی تناظر میں سعودی وزیر برائے اسلامی امور نے مدینہ میں موجود "ملک فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس" کو ہدایت دی ہے کہ وہ قرآن کے طباعتی نسخے اور اس کے تراجم کی تعداد میں اضافہ کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس منصوبے سے مستفید ہو سکیں۔/
4268492