انقلابی اور مقاومتی رہنما کے افکار اور بین الاقوامی قرآنی نمائش

IQNA

ایکنا سے گفتگو؛

انقلابی اور مقاومتی رہنما کے افکار اور بین الاقوامی قرآنی نمائش

5:17 - March 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3518073
ایکنا: بتیسویں بین الاقوامی نمایش کے سربراہ کے مطابق اس سال قرآنی نمایش میں انقلابی رہنماوں کے افکار پر پروگرامز بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔

ایکنا نیوز- بتیسویں بین الاقوامی قرآن کریم نمائش  (۵ سے ۱۶ مارچ) تک مصلیٰ تہران میں منعقد ہوگی۔ اس سال کی نمائش کا شعار "قرآن؛ زندگی کا راستہ" منتخب کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی سیکشن بھی نمائش کے آغاز کے ساتھ ہی شروع ہوگا اور ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ اس سیکشن کے ڈائریکٹر، حجت‌الاسلام والمسلمین سید مصطفی حسینی نیشابوری، جو بین الاقوامی قرآن مرکز اور تبلیغی امور کے سربراہ ہیں، نے ایک انٹرویو میں اس شعبے کے مختلف پروگراموں اور ممالک کی شرکت کے حوالے سے وضاحت پیش کی۔

نمائش میں ۱۵ سے زائد ممالک کی شرکت

اس سال، جگہ کی محدودیت کی وجہ سے ۱۵ سے زیادہ ممالک کو مدعو کرنا ممکن نہیں۔ تاہم، ان ممالک کا انتخاب ان کی قرآنی فنون اور قرآنی افکار میں مہارت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی سیکشن کے اہم پروگرام

بین الاقوامی مہمانوں کی طرف سے قرآنی فن، طباعت، اور اشاعتی شعبے میں تخلیقی کاموں کی نمائش۔

مختلف قرآنی اداروں کی صلاحیتوں کا تعارف اور ان کے کاموں کو پیش کرنا۔

تخصصی نشستوں کا انعقاد تاکہ اندرون اور بیرون ملک قرآنی ادارے ایک دوسرے سے بہتر واقفیت حاصل کر سکیں۔

فن پاروں کی نمائش، جن میں خطاطی، قرآنی آرٹ ورک، اور پینٹنگز شامل ہوں گی۔

قرآنی سفارت کاری اور بین الاقوامی نشستیں

اس سال نمائش کا ایک خاص ہدف عملی طور پر قرآنی سفارت کاری کا فروغ ہے۔

تیسری بین الاقوامی قرآنی نشست منعقد کی جائے گی، جس میں ایران کے پیش کردہ "عالمِ اسلام کی قرآنی پارلیمنٹ" کے قیام کی تجاویز پر غور ہوگا۔

امام خمینی (رح) اور آیت‌اللہ خامنہ‌ای (مدظلہ العالی) کی قرآنی فکر کا تعارف بین الاقوامی سطح پر کیا جائے گا۔

قرآنی مزاحمت کے اصولوں کی وضاحت، جس کے تحت تحقیقی و علمی نشستیں منعقد کی جائیں گی۔

قرآن کے تراجم اور عالمی قرآنی ادب کی رونمائی

قرآن کے مختلف زبانوں میں تراجم کی رونمائی۔

بین الاقوامی سطح پر نمایاں قرآنی فن پاروں اور تحقیقی کاموں کی نمائش۔

ان شخصیات کا تعارف جو قرآن کے مطالعے اور ترجمے کے ذریعے ہدایت یافتہ ہوئیں۔

اس نمائش کا مقصد بین الاقوامی سطح پر قرآنی علوم، اسلامی ثقافت، اور قرآنی مزاحمت کے اصولوں کو فروغ دینا اور عالم اسلام کو قرآن کی بنیاد پر متحد کرنا ہے۔/

 

4268889

نظرات بینندگان
captcha