اسکار ایوارڈ میں فلسطین بارے ڈکومنٹری پر صہیونی غضب ناک

IQNA

اسکار ایوارڈ میں فلسطین بارے ڈکومنٹری پر صہیونی غضب ناک

5:20 - March 05, 2025
خبر کا کوڈ: 3518089
ایکنا: فلسطین کے موضوع پر ڈکومنٹری کو آسکر ایوارڈ میں نامزدگی پر صہیونیوں نے ناراضگی کا اظھار کیا ہے۔

ایکنَا نیوز، الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، "ہیچ سرزمین دیگر" نامی دستاویزی فلم، جو چار اسرائیلی اور فلسطینی فلمسازوں کی مشترکہ ہدایتکاری میں بنائی گئی، 97ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکر) میں "بہترین دستاویزی فلم" کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی۔

یہ فلم ایک فلسطینی کارکن کی جدوجہد کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنی برادری کو اسرائیلی قابض فوج کی تباہ کاریوں سے بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم "بازل آدرا" کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے، جو اپنے آبائی گاؤں "مسافر یطا" کی تباہی کو دستاویزی شکل میں محفوظ کرتا ہے۔

مسافر یطا، جو مغربی کنارے میں واقع ہے، کو قابض اسرائیلی فوجیوں نے نظامی تربیتی علاقے میں تبدیل کرنے کے لیے تباہ کر دیا تھا۔ بازل آدرا کی جانب سے اپنے گاؤں کو بچانے کی تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں، یہاں تک کہ وہ ایک یہودی اسرائیلی صحافی "یووال آبراہام" سے دوستی کرتا ہے، جو اس کی کہانی کو فلم کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مدد دیتا ہے۔

آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران، بازل آدرا اور اسرائیلی فلمساز یووال آبراہام نے حاضرین سے خطاب کیا۔

اسرائیلی وزیر کی مخالفت

اسرائیلی حکومت کی جانب سے اس فلم کی جیت پر شدید ردعمل آیا۔ اسرائیلی وزیر برائے ثقافت و کھیل، "میکی زوہار" نے اس فلم کی جیت کو "فلمی دنیا کے لیے ایک افسوسناک لمحہ" قرار دیا۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا: "فلم کے تخلیق کاروں نے اسرائیل کی حقیقت کی پیچیدگیوں کو پیش کرنے کے بجائے ایسے بیانیے کو مضبوط کرنے کو ترجیح دی، جو عالمی ناظرین کے سامنے اسرائیل کی شبیہ کو داغدار کرتا ہے۔ آزادی اظہار ایک اہم قدر ہے، لیکن اسرائیل کے خلاف بدنامی پھیلانا اور اس پلیٹ فارم کو بین الاقوامی سطح پر اسرائیل مخالف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرنا فن نہیں، بلکہ تخریب کاری ہے۔ خاص طور پر 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد یہ ناقابل قبول ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اسرائیلی سینما کے لیے سرکاری مالی امداد کے نظام میں اصلاحات کی ہیں، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے ایسی فلموں پر خرچ ہوں جو اسرائیلی عوام کے لیے ہوں، نہ کہ ایسی صنعت پر جو اسرائیل کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے کام کر رہی ہو۔/

 

4269545

نظرات بینندگان
captcha