اردن بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں ایرانی حافظ+ ویڈیو

IQNA

اردن بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں ایرانی حافظ+ ویڈیو

17:03 - March 24, 2025
خبر کا کوڈ: 3518209
ایکنا: ایرانی حافظ نے بتیسویں قرآنی مقابلے میں ججز کے سامنے سوالات کے جوابات دیئے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، حسین خانی بیدگلی، جو اردن میں منعقدہ 32ویں بین الاقوامی قرآن کریم مقابلے میں ایرانی نمائندہ ہیں، نے مقابلہ کنندگان کے اسٹیج پر حاضر ہو کر ججز کے سوالات کے جوابات دیے۔

انہوں نے اپنی تلاوت کے حوالے سے ایکنا کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "خوش قسمتی سے میرا اجرا بہت اچھا رہا، اور میں نے بغیر کسی غلطی اور ججز کی جانب سے کسی تنبیہ کے تمام سوالات کے جوابات دیے۔"

اردن میں بین الاقوامی قرآن کریم مقابلے میں ہمارے ملک کے نمائندے نے سخت اور قریبی مقابلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "اب تک بہت سے شرکاء نے بغیر کسی غلطی اور ججز کی جانب سے کسی تنبیہ کے سوالات کے جوابات دیے ہیں۔"

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، یہ مقابلے دنیا کے 56 ممالک کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں اور ان کے مقابلے اس ہفتے کے آخر تک جاری رہیں گے۔

اس سال کے مقابلے میں اردن سے چار، سعودی عرب سے ایک، اور مصر سے ایک جج بطور منصفین شامل ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4273351

نظرات بینندگان
captcha