عالمی قدس ڈے پوسٹر کی رونمائی

IQNA

عالمی قدس ڈے پوسٹر کی رونمائی

15:45 - March 26, 2025
خبر کا کوڈ: 3518222
ایکنا: قدس ڈے پوسٹر عالمی تقریب مذاہب اسلامی کونسل کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے مطابق، رھبر معظم کے فرمان کے مطابق، یوم قدس حق اور باطل کے درمیان صف بندی، عدل اور ظلم کے درمیان صف بندی کی علامت ہے۔ یوم قدس صرف فلسطین کا دن نہیں بلکہ امتِ اسلامی کا دن ہے۔ یہ مسلمانوں کی صیہونیت کے مہلک سرطان کے خلاف ایک گونج دار صدا ہے، جو قابض جارحین، مداخلت کاروں اور استکباری طاقتوں کے ہاتھوں امت اسلامی پر مسلط کیا گیا ہے۔ یوم قدس کوئی معمولی دن نہیں ہے۔

اسی تناظر میں اور مسئلہ فلسطین کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، جو کہ عالم اسلام کا اولین مسئلہ ہے، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی نے یوم قدس کے لیے ایک خصوصی پوسٹر ڈیزائن کرنے اور اس کی رونمائی کرنے کا اقدام کیا ہے۔

اس تقریب میں، جو حجت‌الاسلام والمسلمین حمید شہریاری (سیکرٹری جنرل مجلس) اور حجت‌الاسلام والمسلمین سید موسی موسوی (قائم مقام مجلس) سمیت متعدد منتظمین کی موجودگی میں منعقد ہوئی، یوم قدس کے خصوصی پوسٹر کی رونمائی کی گئی۔

یہ پوسٹر نعرہ "انا علی العہد یا قدس: اے قدس! ہم اپنے عہد پر قائم ہیں" کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں مسجد اقصیٰ کے خاکے کو قدس کی علامت کے طور پر دکھایا گیا ہے، جبکہ مسلمانوں کے ممالک کے جھنڈے گنبد کے گرد دکھائے گئے ہیں، جو کہکشان کے مرکز میں موجود ہیں۔

ٹیگس: قدس ، عالمی ، پوسٹر
نظرات بینندگان
captcha