رمضان المبارک میں ختم قرآن بارے آستان حسینی کی عمدہ کاوش

IQNA

رمضان المبارک میں ختم قرآن بارے آستان حسینی کی عمدہ کاوش

7:36 - April 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3518281
ایکنا: آستانہ حسینی کی جانب سے رمضان میں ایک ہزار ایک سو ختم قرآن کی آن لائن محافل منعقد ہوئیں۔

ایکنا عراق کے مطابق رمضان المبارک کے دوران آن لائن قرآن ختم کی محافل دنیا کے مختلف ممالک سے شوقین افراد کی وسیع شرکت کے ساتھ منعقد ہوئیں، جو اس بات کا مظہر ہے کہ لوگ جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے قرآن سیکھنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

محمد الطائی، جو آستان حسینی کے قرآنی مطالعاتی مرکز کے شعبۂ الیکٹرانک سرگرمیوں کے مسئول ہیں، نے اس حوالے سے کہا: "یہ رمضانیہ ختمِ قرآن دو اوقات، یعنی صبح اور شام، میں منعقد کی گئیں اور ٹیلیگرام کے پلیٹ فارم پر منعقد ہوئیں، جس سے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں شرکاء کے لیے ایک منظم اور تعاملی ماحول میسر آیا۔"

انہوں نے مزید کہا: "ان ختمِ قرآن محافل میں جو وسیع تعامل دیکھنے میں آیا، وہ اس بات کی علامت ہے کہ معاشرہ قرآن کی ڈیجیٹل تعلیم پر کتنا زور دے رہا ہے۔ ہم نے شرکاء میں ایک سچی خواہش دیکھی کہ وہ قرآن ختم کریں اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کریں۔ اسی لیے ہم نے ایک ایسا لچکدار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی جہاں وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے پروگرام کو جاری رکھ سکیں۔"

قابل ذکر ہے کہ دارالقرآن آستان حسینی ڈیجیٹل قرآنی بیداری کی تحریک کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس مقصد کے لیے جدید الیکٹرانک پروگرامز تیار کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ایک الیکٹرانک قرآنی اکیڈمی کے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔/

 

4274722

نظرات بینندگان
captcha