بحرین؛ فلسطین سے یکجہتی کے لیے دھرنا

IQNA

بحرین؛ فلسطین سے یکجہتی کے لیے دھرنا

14:42 - April 07, 2025
خبر کا کوڈ: 3518285
ایکنا: بحرین میں سوشل ایکٹویسٹوں نے فلسطین سے یکجہتی اور صہیونی رژیم کے خلاف دھرنا دے دیا ہے۔

ایکنا کی عربی 21 سے نقل کردہ رپورٹ کے مطابق، بحرین میں فلسطینیوں کے مسلسل کئی دنوں تک غزہ میں شہید کیے جانے کے بعد، جن میں سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے، فلسطینی کاز کی حمایت اور غزہ پر صہیونی جارحیت کی مذمت میں ایک وسیع عوامی تحریک دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بحرین کے دارالحکومت منامہ کے العدلیہ علاقے میں واقع 7 اکتوبر چوک میں درجنوں افراد نے صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف دھرنا دیا اور اس حکومت کے ساتھ معمول کے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

دھرنے میں شریک افراد نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "فلسطین میرا نصب العین ہے" جیسے نعرے درج تھے۔

اسی سلسلے میں، "بحرین کی قومی پیش قدمی برائے مقابلہ با عادی‌سازی دشمن صہیونی" کے نام سے قائم تنظیم نے بھی ایک بیان جاری کیا، جس میں ایک بار پھر غزہ پر صہیونی جارحیت کے خاتمے، اس حکومت سے تعلقات کے خاتمے اور اس کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بیان 27 اداروں اور انجمنوں کے دستخط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے، جس میں بحرینی عوام کے اصولی اور مضبوط موقف پر زور دیا گیا ہے، جو فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ان کی سرزمین کی آزادی اور پوری سرزمین فلسطین پر فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کھڑے ہیں۔

بیان کے ایک اور حصے میں بحرین کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے عوام کی آواز اور ان کے زندہ ضمیر کی سن کر، جو صہیونی سفارت خانے کی بندش اور اس حکومت سے تعلقات کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اپنی قانونی، قومی اور وطنی ذمہ داری پوری کرے — خاص طور پر جب کہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے اس حکومت کو نسل کشی، نسلی تفریق (اپارتھائیڈ) اور نسلی تطہیر جیسے جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha