ایکنا نے حزب اسلامی ملائیشیا کی ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ عبدالهادی آونگ نے علمائے مسلمین کی عالمی یونین کی قیادت کے نام ایک باضابطہ خط میں اس بات پر زور دیا کہ:
"فلسطین کے دفاع میں اس یونین کا جاری کردہ فتویٰ، امت مسلمہ کے دلوں میں امید کی تجدید کا باعث بنا ہے اور امتِ اسلامیہ میں عزت و وقار کے مفاہیم کی احیا میں مدد دیتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا:
"یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ اسلامی دنیا میں وحدت کی اہمیت اور ظلم و جارحیت کے مقابلے کے لیے ہم آہنگ کوششوں کی ضرورت سے آگاہی میں اضافہ ہو رہا ہے،وہ مظالم جو غزہ کے عوام اور امت مسلمہ کے دیگر حصوں پر مسلسل ڈھائے جا رہے ہیں۔"
قابلِ ذکر ہے کہ علمائے مسلمین کی عالمی یونین کی اجتہاد و فتویٰ کمیٹی نے 28 مارچ کو غزہ پر جاری جارحیت کے حوالے سے ایک جامع فتویٰ جاری کیا تھا۔/
4276548