مصر کے مشہور موسیقار اور مبتهل سید مکاوی کی برسی – اسماء الحسنی کی نغمگی کا خالق

IQNA

مصر کے مشہور موسیقار اور مبتهل سید مکاوی کی برسی – اسماء الحسنی کی نغمگی کا خالق

4:29 - April 23, 2025
خبر کا کوڈ: 3518369
ایکنا: سید مکاوی معروف مصری قاری اور مناجات خواں ہے جو 28 سال گزرنے کے بعد بھی دلوں میں زندہ ہے۔

ایکنا نیوز-  خبر ابیض کے مطابق گزشتہ روز (21 اپریل) مصر کی معروف موسیقی داں شخصیت سید مکاوی کی برسی منائی گئی۔

سید مکاوی 8 مئی 1928 کو قاہرہ کے معروف محلے سیدہ زینب میں پیدا ہوئے۔ وہ نوجوانی میں بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔ ان کے خاندان نے انہیں قرآنِ کریم حفظ کرنے اور دینی ابتهالات سیکھنے کے لیے مصر کے ممتاز قاریوں کے پاس بھیجا۔ انہوں نے شیخ اسماعیل سکر اور شیخ مصطفی عبدالرحیم سے تلاوتِ قرآن اور دینی نغمے سیکھے۔

موسیقی اور دین کا امتزاج

اپنی فنی زندگی میں سید مکاوی نے عود (ایک مشہور مشرقی ساز) بجانا اور مشرقی موسیقی کی مختلف مقامات (راگ) سیکھے۔ وہ برسوں تک ریڈیو مصر پر عود کے ساتھ روایتی گیتوں کی ادائیگی کرتے رہے۔

تاہم ان کا سب سے مشہور کارنامہ "اسماء الحسنی" (اللہ کے خوبصورت ناموں) کو موسیقی کی ترتیب میں پیش کرنا تھا۔ جب انہوں نے اس دینی اثر کو موسیقی کے انداز میں پیش کرنے کا ارادہ کیا، تو الازہر کے بعض علمائے کرام کی طرف سے اس پر اعتراض کیا گیا۔ لیکن سید مکاوی نے شریعت اسلامی کا احترام کرتے ہوئے اس ترتیب میں کسی بھی ساز کا استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے صرف قاریوں اور مبتهلین کی آواز اور تلاوت سے کام لیا۔

ایک جاودانہ دینی اثر

یہ یادگار اثر سید مکاوی نے سید نقشبندی، محمد الفیومی، عبد السمیع بیومی، اور محمود رمضان جیسے ممتاز مصری قاریوں اور مبتهلین کی آوازوں میں ریکارڈ کروایا، اور آج بھی اسے مصر میں روحانیت اور فن کے حسین امتزاج کی مثال کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

سید مکاوی کا انتقال 21 اپریل 1997 کو 70 برس کی عمر میں ہوا۔ لیکن ان کی دینی و موسیقی وراثت آج بھی زندہ ہے۔/

 

4277838

ٹیگس: مصری ، قاری ، تلاوت
نظرات بینندگان
captcha