الخلیل میں غاصب اہلکاروں کی جانب سے توہین قرآن

IQNA

الخلیل میں غاصب اہلکاروں کی جانب سے توہین قرآن

5:18 - April 27, 2025
خبر کا کوڈ: 3518388
ایکنا: صہیونی آباد کاروں کی جانب سے الخلیل کے قریب علاقہ «خلة الفرن» میں قرآن مجید کے اوراق شہید کرکے پھینک دیے گئے ہیں۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق صہیونی آبادکاروں نے گزشتہ روز جمعہ کو جنوبی الخلیل کے شہر الظاہریہ کے علاقے "ام الذهب" پر حملہ کیا اور "مسافر یطا" کے علاقے میں واقع "خربہ ام الخیر" میں زیتون کے درختوں کو اکھاڑ دیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مزید اطلاع دی ہے کہ صہیونی آبادکاروں نے الخلیل کے قریب "خلۃ الفرن" علاقے پر بھی حملہ کیا، جہاں انہوں نے قرآن کریم کی کاپیوں کو پھاڑا اور فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔

اسی طرح جمعرات کے روز بھی آبادکاروں نے شمالی مغربی سلفیت شہر کے قریب "کفل حارث" شہر پر حملہ کیا۔ آبادکاروں نے یہاں تلمودی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بہانے فلسطینیوں کی املاک پر بھی حملہ کیا۔

سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ آبادکاروں نے فلسطینیوں کی املاک پر حملہ کیا، کئی گاڑیوں اور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے۔

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہ شہر صہیونی آبادکاروں کے روزانہ اور مسلسل حملوں کا نشانہ بنا ہوا ہے، اور مقبوضہ فورسز کی جانب سے مقامی باشندوں کی املاک کو تباہ کرنے کی پالیسی کو بستیوں کے پھیلاؤ کے مقصد سے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب صہیونی قابض افواج اور آبادکاروں کے حملے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں شدت اختیار کر گئے ہیں، اور اشغال پسندوں کی فوجی کارروائیاں بھی جاری ہیں، جو 21 جنوری سے شمالی مغربی کنارے کے شہروں اور کیمپوں، خاص طور پر جنین اور طولکرم میں جاری ہیں۔/

 

4278471

نظرات بینندگان
captcha