مکہ سٹی کونسل حجاج کی خدمت کے لیے آمادہ

IQNA

مکہ سٹی کونسل حجاج کی خدمت کے لیے آمادہ

9:01 - May 01, 2025
خبر کا کوڈ: 3518413
ایکنا: مکہ کے مئیر کے مطابق 22 ہزار اسٹاف حج کے حوالے سے زائرین کی خدمت کے لیے آمادہ ہیں۔

ایکنا نے الوئام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مکہ مکرمہ کی بلدیہ (شہرداری) نے اعلان کیا ہے کہ 28 سروس مراکز مقدس مقامات پر قائم کیے گئے ہیں تاکہ حجاج کرام کی آمد و رفت کے تمام علاقوں کو مکمل طور پر کور کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق، مکہ بلدیہ نے ان علاقوں میں ضروری سازوسامان کے ساتھ ڈیرے ڈال دیے ہیں تاکہ زائرین بیت اللہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

بلدیہ مکہ کے ترجمان اسامہ بن عبداللہ الزیتونی نے العربیہ کو بتایا کہ شہرداری نے خدمات کو مؤثر اور تیز تر بنانے کے لیے متعدد الیکٹرانک اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز استعمال کیے ہیں اور مشینری، آلات اور افرادی قوت کا ایک بڑا بیڑہ متحرک کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حج کے موسم میں مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات پر 24 گھنٹے صفائی کا جامع منصوبہ نافذ کیا جائے گا۔

بلدیہ کے حج 2025 منصوبے کے تحت:

22 ہزار سے زائد افراد خدمات انجام دیں گے۔

ان میں 3700 افراد بلدیہ کے دفاتر اور مراکز پر تعینات ہوں گے۔

3080 کنٹریکٹ ورکرز شہری سہولیات جیسے روشنی، صفائی، اور قربان گاہوں کے انتظامات سنبھالیں گے۔

1000 افراد انسپکشن (معائنہ) کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

یہ منصوبہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سعودی حکام زائرینِ بیت اللہ کے آرام، تحفظ اور سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور بڑے پیمانے پر انتظامات بروئے کار لا رہے ہیں۔/

 

4279426

ٹیگس: مکہ ، حجاج ، زائرین ، خدمات
نظرات بینندگان
captcha