ضریح مطهر رضوی کو سجانے کی مہم کا آغاز

IQNA

میلاد امام رضا(ع) کے حوالے سے؛

ضریح مطهر رضوی کو سجانے کی مہم کا آغاز

4:09 - May 05, 2025
خبر کا کوڈ: 3518429
ایکنا: امام رضاؑ کے روضۂ اقدس کے ضریح کی تطہیر و تزئین کا عمل آغاز ہوچکا ہے۔

حرم مطہر رضوی کے مقدس مقامات کے معاون نے کہا: حضرت امام رضا علیہ‌السلام کی ولادت باسعادت کی آمد کے موقع پر، "آئینہ رضوان" شعبے کے خادمین نے ایک خصوصی پروگرام کے تحت ضریح مطہر رضوی کی صفائی اور تزئین کا عمل ہفتہ کی صبح سے شروع کر دیا ہے۔

ایکنا خراسان رضوی کے مطابق، آستان نیوز نے خبر دی ہے کہ امین بہنام، حرم مطہر رضوی کے ڈپٹی  نے کہا: آٹھویں امام، حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ‌السلام کی ولادت کے قریب ہونے کی مناسبت سے، ضریح مطہر کی تطہیر اور تزئین کا کام "آئینہ رضوان" شعبے کے خادمین کی کوششوں سے ہفتہ ۱۳ اردیبهشت کی صبح شروع ہوا۔

ان کا کہنا تھا : اس روحانی مراسم میں، ضریح مطہر کے مختلف حصوں کی صفائی اور تزئین کے ساتھ ساتھ رواقوں کی تیاری بھی کی گئی تاکہ زائرین کی کثیر تعداد کو عشرۂ کرامت کے دوران خوش آمدید کہا جا سکے۔ علاوہ ازیں، "آئینہ رضوان" شعبے کے خادمین نے صبح ۷ بجے حضرت معصومہ (س) کے رواق کی چاندی کی جالی کی صفائی اور تزئین کا کام بھی دعائیہ اور نعتیہ محفل کے ساتھ انجام دیا۔

معاون مقدس مقامات حرم مطہر رضوی نے مزید کہا:
یہ اقدام حضرت امام رضا علیہ‌السلام کی تعظیم اور حرم کی روحانی و ظاہری خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے مقصد سے انجام دیا گیا، جو کہ عشرۂ کرامت کے دیگر پروگراموں کے ساتھ ساتھ روضہ امام مہربانی کے لیے خاص روحانی فضا کا باعث بنا۔/

 

4280029

نظرات بینندگان
captcha