عالمی فقه اسلامی اجلاس قطر میں منعقد ہوگا

IQNA

عالمی فقه اسلامی اجلاس قطر میں منعقد ہوگا

4:17 - May 05, 2025
خبر کا کوڈ: 3518431
ایکنا: چھبیسویں بین الاقوامی فقہ اسلامی چار روزہ اجلاس قطر میں شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا کے مطابق، عالمی تقریب مذاهب اسلامی کے شعبۂ روابط عامہ کی رپورٹ کے مطابق، حجت‌الاسلام والمسلمین حمید شہریاری، جو مجمع کے سیکرٹری جنرل ہیں،بین الاقوامی فقه اسلامی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ اجلاس اتوار، چار مئی  سے شروع ہو کر چار دن تک جاری رہے گا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں کئی جدید فقہی موضوعات شامل ہیں، جن میں درج ذیل موضوعات نمایاں ہیں:

  • بچوں کے حقوق و حمایت سے متعلق نئے مسائل؛ مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق شرعی احکام، اخلاقی پہلو اور شرائط؛ قاعدہ استصحاب اور اس کا معاصر مسائل میں استعمال؛ ویڈیو گیمز اور ان سے متعلق فقہی احکام؛ ذہنی بیماریوں کا اسلامی شریعت میں اہلیت پر اثر؛ اسلامی مالیاتی صنعت میں جدید مسائل (نوازل)؛ معاصر اسلامی مالیاتی اداروں میں شرعی حاکمیت؛ حلال مصنوعات کی صنعت میں نوظاہر مسائل اور ان کے احکام۔

یہ اجلاس عالمِ اسلام کے فقہی چیلنجز کے سائنسی و علمی تجزیے، تبادلۂ خیال اور اسلامی اصولوں کی روشنی میں عملی حل پیش کرنے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

ایران کی فعال شرکت اس بات کی علامت ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علمی و فقہی روابط کو وسعت دینے، مذاہب اسلامی کے درمیان ہم آہنگی، تفاهم اور اتحاد کو فروغ دینے میں سنجیدہ ہے۔/

 

4279968

نظرات بینندگان
captcha