ابوظہبی کتاب میلے میں پانچ ہزار سے زائد قرآن کی تقسیم

IQNA

ابوظہبی کتاب میلے میں پانچ ہزار سے زائد قرآن کی تقسیم

6:12 - May 06, 2025
خبر کا کوڈ: 3518437
ایکنا: سعودی عرب کی وزارت امور اسلامی نے ابوظہبی کے بین الاقوامی کتاب میلہ 2025 میں پانچ ہزار سے زائد قرآن مجید کے نسخے شرکاء میں تقسیم کیے۔

ایکنا نیوز- نیوز ویب  spa.gov.sa کے مطابق  یہ قرآن کریم کے نسخے سعودی وزارت امور اسلامی، تبلیغ و گائیڈنس کی جانب سے اسلامی پیغام کے فروغ اور عالمی تقریبات میں سعودی عرب کی مؤثر شرکت کے دائرہ کار میں ابوظہبی کے بین الاقوامی کتاب میلے کے شرکاء میں تقسیم کیے گئے۔

یہ نسخے مدینہ منورہ میں قائم "ملک فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس" کی مطبوعات میں سے ہیں، جو قرآن کے علوم میں مہارت رکھنے والے علما کی نگرانی میں مختلف قراءات کے ساتھ، اسلامی ممالک و معاشروں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شائع کیے گئے ہیں۔

ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ 2025، 26 اپریل  کو ابوظہبی عربی زبان مرکز کی کاوشوں سے شروع ہوا ۔

مسقط کتاب میلہ میں قرآنی سرگرمیوں کا انعقاد ایک اور رپورٹ کے مطابق، سعودی وزارت امور اسلامی نے عمان کے دارالحکومت میں منعقدہ 29ویں بین الاقوامی کتاب میلۂ مسقط میں شرکت کی اور متنوع قرآنی سرگرمیاں، بالخصوص بچوں اور طلبہ کے لیے، پیش کیں۔

اس میلے میں سعودی عرب کے اسٹال کا دورہ کرنے والوں کو "ملک فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس" میں قرآن کی طباعت کے مراحل اور اشاعت سے قبل قرآنی نسخوں کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کے بارے میں معلومات دی گئیں، اور انہیں قرآن کی طباعت میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی سے بھی روشناس کرایا گیا۔

اس موقع پر عمان کی ایک ابتدائی اسکول کی طالبہ "دارین الناصری" نے زائرین کے سامنے جزء عم (قرآن کا 30واں پارہ) کی آیات کی تلاوت کی، اور اسٹال پر اپنے اساتذہ کے ساتھ آنے والے بچوں کو "ملک فہد کمپلیکس" کے قرآن کریم کے نسخے بطور تحفہ دیے گئے۔

یاد رہے کہ 29واں بین الاقوامی کتاب میلۂ مسقط 24 اپریل سے عمان میں شروع ہوا تھا اور ہفتہ، کو اختتام پذیر ہوا۔/

 

4280388

ٹیگس: ابوظبی ، نمایش ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha