ایکنا نیوز- سی این این کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ کل پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد جب واتیکان سے سیاہ دھواں بلند ہوا، جو اس بات کی علامت تھا کہ پاپ کا انتخاب نہیں ہو سکا، آج ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔
کیتھولک چرچ کے کارڈینلز نے آج واتیکان میں نئے پاپ کے انتخاب کا حساس اور تاریخی عمل شروع کیا؛ ایک ایسا انتخاب جسے ۱۳۳ ووٹ دینے کے اہل کارڈینلز کے درمیان گہرے اختلافات کی وجہ سے دنیا بھر کے کیتھولکوں کے رہنما کے انتخاب کی پیچیدہ ترین اور غیر متوقع انتخابی صورت حال قرار دیا گیا ہے۔
موجودہ ۲۵۰ سے زائد کارڈینلز میں سے صرف ۱۳۳ ایسے تھے جن کی عمر ۸۰ سال سے کم تھی اور وہ ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ یہ افراد یورپ، ایشیا، افریقہ، امریکہ اور اوشیانا کے علاقوں کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ووٹنگ اس وقت تک جاری رہی جب تک کسی امیدوار کو دو تہائی ووٹوں کے ساتھ ایک اضافی ووٹ (یعنی کم از کم ۸۹ ووٹ) حاصل نہیں ہو گئے۔
ووٹنگ کا عمل رازداری کے ساتھ مکمل کیا گیا اور ہر مرحلے کے بعد بیلٹ پیپرز کو مخصوص چولہے میں جلا دیا گیا۔ سیاہ دھواں عدم اتفاق کی علامت تھا جبکہ سفید دھواں نئے پاپ کے انتخاب کی نشانی تھا؛ ایک علامت جس کا ہزاروں مسیحی سینٹ پیٹر اسکوائر میں انتظار کر رہے تھے۔
آخرکار آج سفید دھواں سیسٹین چیپل کی چمنی سے نکلتے دیکھا گیا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق جلد ہی کارڈینل پروٹوڈیئکن دومینیک مامبرتی سینٹ پیٹرز چرچ کی بالکونی پر نمودار ہوں گے تاکہ معروف لاطینی جملہ "ہابیموس پاپم" (ہمیں نیا پاپ مل گیا ہے) ادا کریں اور اعلان کریں کہ کس شخص کا انتخاب کیا گیا ہے اور اس نے کون سا پاپی نام اختیار کیا ہے۔
سی این این نے اعلان کیا ہے کہ امریکی رابرت فرانسیس پریوست کو نیا پاپ منتخب کر لیا گیا ہے۔/
4281184