تفسیر تسنیم کا مکمل سیٹ حرم امیرالمؤمنین(ع) کو تحفے میں پیش+ تصاویر

IQNA

تفسیر تسنیم کا مکمل سیٹ حرم امیرالمؤمنین(ع) کو تحفے میں پیش+ تصاویر

6:50 - May 11, 2025
خبر کا کوڈ: 3518466
ایکنا: آیت‌الله عبدالله جوادی آملی کی کتاب تفسیر قرآن جو 80 جلدوں پر مشتمل ہے انکی جانب سے حرم امیرالمؤمنین امام علی(ع) کو پیش کیا جائے گا۔

ایکنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت‌الله العظمی عبدالله جوادی آملی، جو شیعہ مراجع تقلید میں شمار ہوتے ہیں، نے جمعہ 19 اردیبهشت (9 مئی) کی صبح تولیت آستان مقدس علوی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے آغاز میں سید عیسی الخرسان، جو حرم امام علیؑ کے متولی ہیں، نے آستان کی سرگرمیوں پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

آیت‌الله جوادی آملی نے تولیت آستان علوی سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:

"اللہ کا شکر ادا کریں کہ اُس نے آپ کو اس مقدس بارگاہ میں خدمت کی توفیق عطا فرمائی؛ آپ ایسے مقام پر خدمت انجام دے رہے ہیں جو قرآن کریم کا ہم‌رتبہ ہے۔"

انہوں نے آستان علوی کی زائرینِ عتبات، خصوصاً ایام اربعین میں انجام دی گئی وسیع خدمات کو سراہتے ہوئے کہا:

"اربعین کا عظیم الشان اجتماع صرف ایک عبادت نہیں بلکہ ایک سیاسی و سماجی تحریک بھی ہے جو اسلامی امت میں وحدت اور یکجہتی کا باعث بنتی ہے۔"

انکا کہنا تھا : "قرآن اور اہل بیتؑ ہمیشہ سے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا محور و مرکز رہے ہیں۔"

اس موقع پر سید عیسی الخرسان نے آیت‌الله جوادی آملی کی نجف اشرف میں موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

"ہم سب اہل بیتؑ کے دسترخوان کے مہمان ہیں اور ان کے زائرین کی خدمت کو فخر سمجھتے ہیں۔ اربعین کی تقریب ہر سال پہلے سے زیادہ شاندار انداز میں منعقد ہوتی ہے اور اس کے ثقافتی و اعتقادی پہلو مسلسل وسعت اختیار کر رہے ہیں۔"

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نجف اشرف میں حوزہ علمیہ کی ایک ہزار سالہ تاسیس کی تقریب قریب آ رہی ہے اور کہا:

"دنیا میں بہت کم علمی مراکز ایسے ہیں جو ایک ہزار سال سے مسلسل انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہوں۔"

واضح رہے کہ آیت‌الله جوادی آملی ایک روز قبل عتبات عالیات کے دورے پر روانہ ہوئے تھے، اور اس سفر میں وہ نجف اشرف میں امام علیؑ کے روضہ مبارک کی زیارت کے علاوہ کربلا، کاظمین، اور سامرا میں دیگر آئمہ معصومینؑ کے مزارات کی زیارت بھی کریں گے۔/

 

آیت‌الله العظمی عبدالله جوادی آملی از مراجع معظم تقلید شیعهآیت‌الله العظمی عبدالله جوادی آملی از مراجع معظم تقلید شیعهدوره کامل تفسیر ۸۰ جلدی تسنیم به حرم امیرالمؤمنین (ع) اهدا می‌شود

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

4281327

نظرات بینندگان
captcha