خانه کعبه کے غلاف کو آراستہ کردیا گیا + تصاویر

IQNA

خانه کعبه کے غلاف کو آراستہ کردیا گیا + تصاویر

8:05 - May 16, 2025
خبر کا کوڈ: 3518489
ایکنا: متولی مسجد الحرام کے مطابق حج کے ایام کی مناسبت سے غلاف کعبہ کو تین میٹر بلند کردیا گیا۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد النبوی کے امور کے انچارج نے اعلان کیا ہے کہ حج 1446 ہجری قمری کے سیزن کے پیش نظر زائرین بیت اللہ کے استقبال کی تیاریوں کے تحت کعبہ کے غلاف (پردہ) کا نچلا حصہ تین میٹر بلند کر دیا گیا ہے۔

یہ کارروائی کعبہ کے غلاف کے نچلے حصے کو سمیٹنے، کونوں کو الگ کرنے، پردے کو بلند کرنے اور اسے تین میٹر کی بلندی پر ثابت کرنے، پھر ایک سفید کپڑا لگانے اور فانوسوں کو ان کی اصل جگہ واپس رکھنے پر مشتمل ہے۔

یہ عمل ہر سال انجام دیا جاتا ہے تاکہ طواف کے دوران یا حج کے رش میں زائرین کے چھونے یا ممکنہ نقصان سے کعبہ کے غلاف کو محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ عمل خصوصی ماہر ٹیموں کی مدد سے، اس مقدس مقام کی حرمت کا مکمل خیال رکھتے ہوئے، حفاظتی اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق انجام دیا جاتا ہے۔ بلند کیے گئے پردے کے اوپر کا حصہ ہر طرف سے دو میٹر چوڑے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپا جاتا ہے۔/

 

 
 

 

4282368

نظرات بینندگان
captcha