حج؛ اللہ کا حق جو صاحب استطاعت لوگوں پر فرض ہے

IQNA

قرآن میں حج/ 1

حج؛ اللہ کا حق جو صاحب استطاعت لوگوں پر فرض ہے

5:49 - May 22, 2025
خبر کا کوڈ: 3518519
ایکنا: قرآن کریم نے حج کو اللہ کا حق قرار دیا ہے جو انسانوں پر واجب ہے، بشرطیکہ وہ بیت اللہ کی طرف سفر کرنے کی استطاعت رکھتے ہوں۔

ایکنا نیوز: قرآن کریم نے حج کو اللہ کا حق قرار دیا ہے جو انسانوں پر واجب ہے، بشرطیکہ وہ بیت اللہ کی طرف سفر کرنے کی استطاعت رکھتے ہوں۔ یہ فریضہ صرف ایک عبادت نہیں بلکہ سچے ایمان کی علامت بھی ہے۔

قرآن مجید سورہ آلِ عمران، آیت 97 میں فرماتا ہے: «فِيهِ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ مَقَامُ إِبْرَاهِيمَ وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ۚ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ» "اس میں کھلی ہوئی نشانیاں ہیں، جیسے مقامِ ابراہیم، اور جو کوئی اس (گھر) میں داخل ہو جائے وہ امن میں ہوتا ہے۔ اور اللہ کے لیے لوگوں پر اس گھر کا حج فرض ہے جو اس تک جانے کی استطاعت رکھتے ہوں۔ اور جو انکار کرے تو اللہ تمام جہانوں سے بے نیاز ہے۔"

یہ آیت واضح کرتی ہے کہ حج کی ادائیگی ایک الٰہی فریضہ ہے جو صاحب استطاعت افراد پر لازم ہے۔ یہاں لفظ "استطاعت" صرف مالی حیثیت تک محدود نہیں بلکہ اس میں جسمانی طاقت، سفر کی سلامتی، صحت، اور واپسی کے بعد زندگی گزارنے کی سہولت بھی شامل ہے۔

آیت کے آخری حصے: "وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ" کے ذریعے یہ بتایا گیا ہے کہ جان بوجھ کر حج چھوڑ دینا اللہ کے حکم سے روگردانی یعنی ایک قسم کا کفر ہے۔

بعض علماء کا ماننا ہے کہ اس آیت میں "کفر" کا مطلب اس شخص کے لیے ہے جو وجوبِ حج کا ہی انکار کرے، اور وہ اسلام سے خارج سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ کچھ کے نزدیک حج کو چھوڑنا (خواہ وہ وجوب کے انکار کے بغیر ہو) بھی اسلام کے دائرے سے باہر کر دیتا ہے۔ ایک اور رائے یہ ہے کہ کفر کا لفظ ہر اس مخالفت کو شامل کرتا ہے جو حق کے خلاف ہو، لیکن اس کی مختلف درجے اور احکام ہوتے ہیں۔

بعض مفسرین کے مطابق "آیات بینات" سے مراد بیت اللہ کی واضح نشانیاں ہیں۔ اس آیت اور اس سے پہلی آیت میں قرآن نے یہودیوں کے اس دعوے کا جواب دیا ہے جو بیت المقدس کو کعبہ سے زیادہ فضیلت دیتے تھے۔ قرآن نے پچھلی آیت میں کعبہ کی فضیلتیں بیان کیں، اور اس آیت میں "آیات بینات" کا اضافہ کر کے کعبہ کی عظمت کو مزید واضح کیا ہے۔

آیت کے مطابق، اللہ کے گھر کی نمایاں نشانیاں یہ ہیں:

·       مقامِ ابراہیم

·       اس میں داخل ہونے والوں کے لیے امن

·       صاحب استطاعت افراد پر حج کا واجب ہونا

یہ سب کعبہ کی عظمت، روحانی مقام، اور حج کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

ٹیگس: حج ، قرآن ، واجب
نظرات بینندگان
captcha