قاری محمدمهدی شیخ‌الاسلامی کی تلاوت ایرانی حجاج میں + ویڈیو

IQNA

قاری محمدمهدی شیخ‌الاسلامی کی تلاوت ایرانی حجاج میں + ویڈیو

5:15 - May 24, 2025
خبر کا کوڈ: 3518528
ایکنا: کاروان قرآنی نور کے رکن، محمدمهدی شیخ‌الاسلامی نے مدینہ منورہ میں دعائے کمیل کی بابرکت محفل کے آغاز سے قبل ایرانی حجاج کے اجتماع میں کلامِ مجید کی آیات کی تلاوت کی۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، حج تمتع ۱۴۰۴ میں شریک ایرانی حجاج نے جمعرات کی شام، یکم خرداد کو مدینہ منورہ کے ہوٹل حیاة الذهبی میں دعائے کمیل کی روحانی محفل منعقد کی۔

اس پرنور محفل کے ایک حصے میں محمدمهدی شیخ‌الاسلامی، جو ملک کے ممتاز قاری اور حج ۱۴۰۴ کے لیے بھیجی گئی کاروان قرآنی نور کے رکن ہیں، نے قرآن کریم کی تلاوت کی۔

کاروان قرآنی نور بیس قاریوں، حفاظ اور ایک پانچ رکنی تواشیح گروپ پر مشتمل ہے، جس کی سرپرستی محمدجواد کاشفی کر رہے ہیں۔

یہ کاروان ایامِ حج ۱۴۰۴ کے دوران ایرانی حجاج کے اجتماعات میں شریک ہو کر قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف رہتا ہے۔/

 

 

 

ویڈیو کا کوڈ
 
 
 

 

4284147

ٹیگس: تلاوت ، حجاج ، ایرانی
نظرات بینندگان
captcha