غزہ کے باشندے دوسری بار حج کی سعادت سے محروم

IQNA

غزہ کے باشندے دوسری بار حج کی سعادت سے محروم

13:33 - May 25, 2025
خبر کا کوڈ: 3518539
ایکنا: اس رپورٹ میں مسلسل دو سالوں سے اہل غزہ کی حج سے محرومی کو بیان کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز-  palinfo.com کے حوالے کے مطابق غزہ کے باشندے اس سال بھی مسلسل دوسرے سال حج، جو اسلام کے پانچویں رکن کی حیثیت رکھتا ہے، کی ادائیگی سے محروم رہے۔ صہیونی جارحیت، ناکہ بندی اور جاری نسل کشی نے انہیں اس عظیم روحانی عبادت سے دور کر رکھا ہے، جس کا خواب انہوں نے سالوں کی تکلیف، محاصرے اور ظلم کے دوران دیکھا تھا۔

حج، جو ہر مسلمان کی روحانی تمنا ہوتی ہے، غزہ کے مظلوم عوام کے لیے ایک خوابِ ناتمام بن چکا ہے۔ وہ مسلسل بھوک، تباہی، اور مکمل سرحدی بندش کا شکار ہیں اور ان کا مکہ مکرمہ کا سفر صہیونی ظلم کے سائے میں رکا ہوا ہے۔

اب حج کی تمنا محض ایک خواب نہیں رہی، بلکہ یہ اس محاصرے کی علامت بن چکی ہے جس نے سالوں سے اس علاقے کو قید میں لے رکھا ہے۔ فلسطینیوں کے قتلِ عام، اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور سخت تر ناکہ بندیوں کے بعد صورت حال مزید بدتر ہو چکی ہے۔ غزہ کے عوام بالخصوص رفح کراسنگ سے باہر نکلنے یا سفر کرنے کے مکمل طور پر ممنوع ہو چکے ہیں، حالانکہ یہی راستہ ان کی دنیا سے واحد زمینی رابطہ ہے۔

ہزاروں فلسطینیوں کا بکھرتا ہوا خوابِ حج

یہ مسلسل محاصرہ ہزاروں فلسطینیوں کو ان کی دیرینہ خواہش، حج کی ادائیگی، سے روکے ہوئے ہے۔ ان کے حج کی درخواستیں جمع ہو رہی ہیں لیکن کوئی ادارہ ان کی فریاد سننے والا نہیں۔

غزہ میں سعودی عرب جانے کا کوئی براہِ راست راستہ موجود نہیں۔ اہلِ غزہ کو زمینی سرحدوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے، جو اکثر بند یا شدید حد تک محدود ہوتی ہیں، جس سے حج کا سفر تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔

اسلام میں حج محض ایک سیاحتی یا سماجی موقع نہیں، بلکہ یہ ایک دینی فریضہ ہے، جو ہر صاحبِ استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار فرض ہے۔

لیکن غزہ میں، جہاں لوگ وسیع تباہی اور مسلسل بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کے درمیان زندگی گزار رہے ہیں، ہزاروں زائرین اس روحانی اجتماع سے محروم ہیں، جو ان کے دلوں میں امید اور سکون پیدا کرتا ہے۔/

 

4284272

ٹیگس: غزہ ، حج ، محروم
نظرات بینندگان
captcha