ایکنا نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ، بدھ 28 مئی (7 خرداد)، ماہ ذیالحجہ کا پہلا دن قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعلان سعودی عرب میں ہلال ذیالحجہ کی رؤیت کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے کیا گیا۔
سپریم کورٹ نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ منگل کی شام منعقدہ اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں کئی گواہوں کی شہادت کا جائزہ لیا گیا جنہوں نے ہلالِ ذیالحجہ دیکھنے کی گواہی دی تھی۔
فی الحال 10 لاکھ سے زائد حجاج حج تمتع کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، اور اگلے ہفتے سے حج کے مرکزی مناسک کا آغاز ہوگا۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ حاجیوں کی تعداد 2 سے 3 ملین (20 سے 30 لاکھ) تک پہنچ سکتی ہے۔/
4285104